Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 10:58 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

تیستاسیتلواڈ کی گرفتاری باعث تشویش


سماجی کارکنوں کی آوازکودبانے کی کوشش،مہاتماگاندھی کے پوتے نے کہا،گجرات فسادکے متاثرین کے لئے انصاف کی جنگ لڑنے کی دی جارہی ہے سزا
ممبئی18فروری(آئی این ا یس انڈیا) گجرات فساد متاثرین کو انصاف دلانے کے لئے سالوں سے جدوجہد کر رہی سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کے خلاف جان بوجھ کرسازش رچی جارہی ہے۔یہ انسانی حقوق کے لئے لڑ رہے سماجی کارکنوں کی آواز دبانے کی کوشش ہے۔بابائے قوم مہاتماگاندھی کے پڑپوتے گاندھی نے تیستا کی حمایت میں منعقد صحافی کونسل میں یہ الزام لگایا صحافی کونسل کا انعقاد’’ہم آزادیوں کے حق میں‘‘نامی تنظیم نے ممبئی پریس کلب میں کیا تھا۔تشارگاندھی نے مزید کہا کہ دونوں چونکہ گجرات فسادات کے قصورواروں کو سزا دلوانے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اس لئے ان کے خلاف یہ سازش رچی جارہی ہے۔صحافی کونسل میں بتایا گیا کہ گلبرگہ سوسائٹی میں میجییم کے لئے صرف 4لاکھ 32ہزار 460روپے آئے تھے جو بینک اکاؤنٹ میں جمع ہیں۔پھریہ دھوکہ دہی کیسے ہوئی؟۔ انہوں نے ٹرسٹ کے پیسوں سے موج اڑانے کے الزام کو بھی غلط بتایا۔تشارگاندھی نے کہا کہ میں نے کبھی تیستا اور جاوید کو مہنگے کپڑے پہنے نہیں دیکھا، مہنگے کپڑے کون پہنتا ہے یہ سب جانتے ہیں۔صحافی کونسل میں فلم سازآنند پٹوردھن بھی مو جود تھے ۔انہوں نے بتایا کہ تیستا اور جاوید دونوں 15-16دسمبر اور 5-6جنوری کو احمد آباد پولیس کے سامنے حاضر ہو کر سارے سوالوں کا جواب دے چکے ہیں۔پھر جانچ کے لئے گرفتاری کا مطالبہ کیوں؟ انہوں نے صاف کیا کہ وہ تحقیقات کے خلاف نہیں بلکہ گرفتاری کے مطالبہ کے خلاف ہیں۔ادارے کے مطابق سال 2003 سے 2014-15تک سبرگ ٹرسٹ اور سی جے پی دونوں کو کل 97475100روپے بطور چندہ ملا تھا۔اس میں سے 38500896 روپے کو لے کر تنازعہ ہے۔اس میں سے بھی صرف 75لاکھ 26ہزار 54روپے دونوں کو تنخواہ کے طور پر دئے گئے ہیں کیونکہ دونوں اپنا پورا وقت ٹرسٹ کے کام کے لئے وقف کرچکے ہیں۔باقی کے روپے بھی ٹرسٹ کے کام کے لئے خرچ کئے گئے ہیں۔پھر گھوٹالہ بازی کہاں ہوئی؟۔ادھرسپریم کورٹ نے تیستا سیتلواڑ کی گرفتاری پر 19فروری تک کے لئے روک لگائی ہے۔تیستا اور ان کے شوہر پر الزام ہے کہ فساد متاثرین کے لئے آئے چندے کا استعمال دونوں نے اپنے ذاتی کاموں کے لئے کیا ہے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment