Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 05:24 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

آئندہ بجٹ میں مزید اصلاحات کا اعلان ہوگا:سشما


دہلی ؍عمان؛18فروری(آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کی نئی حکومت آنے والے دنوں میں مزید اصلاحات کا اعلان کرے گی۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ اس ماہ پیش ہونے والے عام بجٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو لبھانے اور ہندوستان کو مینوفیکچرنگ کی منزل بنانے کے لئے مزیداصلاحات کا اعلان ہو سکتا ہے۔عمان کے دارالحکومت میں کل رات ہندوستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے سشماسوراج نے کہا کہ کئی طرح کے اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے،اس کی شروعات ہندوستان کو سرمایہ کاری و مینوفیکچرنگ منزل بنانے کے لئے وزیر اعظم کی میک ان انڈیا مہم سے ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسی طرح 2014کے گزشتہ بجٹ میں گنگا کی صفائی اور ترقی کے لئے این آر آئی فنڈ قائم کیا گیا،اس کے علاوہ حکومت نے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام بھی شروع کیا ہے۔تیل سے مالا مال اس خلیجی ملک کے اپنے پہلے سفر کے دوران سشماسوراج نے کہا کہ حکومت نے ان کوششوں میں شامل ہونے کے لئے غیر ملکی اور این آر آئی دونوں طرح کے صنعت کاروں کو دعوت دی ہے۔سشما سوراج نے کہا، ’کئی اصلاحات کی گئی ہیں،اوران میں کچھ اصلاحات آئندہ بجٹ میں ہوں گی۔‘تاہم، انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ نئی اصلاحات کس قسم کی ہوں گی۔انہوں نے حکومت کے 100سمارٹ سٹی منصوبے کا بھی ذکر کیا،وزیر خارجہ نے کہا کہ تعمیر، ریلوے اور سلامتی کے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حد میں نرمی کی گئی ہے۔سشما نے کہا کہ نئی حکومت شفافیت و اقتدار کے اچھے آپریشن کو لے کر مصروف عمل ہے۔‘ہم اضافہ میں تیزی لانے کی کوشش کر رہے ہیں،اوربہتری کے اشارہ نظر آنے لگے ہیں۔‘دریں اثناتیل سے مالا مال عمان کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر پہنچی وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج عمان کے اعلیٰ رہنماؤں سے ملاقات کی جنہوں نے ہندوستان کے ساتھ رشتے مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔سشما نے عمان کے نائب وزیر اعظم سید فہد بن محمود السعید، وزیر خارجہ یوسف بن علوی بن عبداللہ اور شاہی دفتر(رائل آفس جنرل)کے وزیر سلطان بن محمدالنعمانی سے وسیع مذاکرات کیے۔یوسف سے اپنی ملاقات کے دوران سشما نے دوطرفہ، علاقائی اور باہمی مفادات کے دیگر مسائل پر گفتگو کی۔وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبرالدین نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے سمندری پڑوسی کے طورپررشتوں کے اسٹریٹجک پہلوؤں پر بحث مرکوز کی۔ہندوستانی حکام نے بتایا، ’وزیر خارجہ نے مختلف سیاسی، اقتصادی، دفاع، اوردونوں ممالک کے عوام کے درمیان کے رابطہ پر بحث کی۔‘اکبرالدین نے بتایا کہ سشما نے سید فہد سے ملاقات کی اور عمانی لیڈر نے کہا کہ عمان ہندوستان کے ساتھ رشتے مضبوط کرنے کا خواہشمندہے۔یہ خلیج کے علاقے کاسشماکاتیسرادورہ ہے،اس سے پہلے انہوں نے ستمبر میں بحرین کا دورہ کیا تھاجبکہ نومبر میں انہوں نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ ظاہرکرتا ہے کہ نئی حکومت اسٹریٹجک اہمیت کے اس علاقے کے ساتھ ہندوستان کے رشتوں کو کتنی اہمیت دیتی ہے۔حکام نے بتایا کہ سشما نے علاقائی مسائل پر بھی بحث کی جن میں ہندوستان اور عمان دونوں کی دلچسپی ہے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment