Today: Thursday, November, 22, 2018 Last Update: 01:10 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

قانونی نظم و نسق کو مضبوط اور بہتر بنانے کی اپیل


دیوبند شہر کو سی سی ٹی وی کیمرے اور وائی فائی سہولت سے لیس کئے جانے کا فیصلہ
یاسرعثمانی
دیوبند،18؍ فروری،(ایس ٹی بیورو)میونسپل بورڈ کی میٹنگ میں قانونی نظم و نسق کو مضبوط اور بہتر بنانے میں تعاون کرنے کیلئے شہر کو سی سی ٹی وی کیمرے اور وائی فائی سہولت سے لیس کئے جانے کا فیصلہ اتفاق رائے سے منظور کیا گیا، ساتھ ہی رواں سال تری پور بالا سندری دیوی میلہ کے لئے رکن میونسپل بورڈ ونے کمار کچچھل عرف کاکا کو میلہ چیئرمین نامزد کیا گیا۔ میونسپل بورڈ ہال میں شہر چیئرمین معاویہ علی کی صدارت میں منعقد بورڈ میٹنگ میں صفائی نظام بہتر کرنے کیلئے ریٹائرڈ ملازمین کی جگہوں پر 17 صفائی ٹھیکہ مزدور لگانے، واٹر سپلائی یقینی بنانے کے لئے 5 نئے ٹیوبویل لگانے، ٹیوبویل پر کافی تعداد میں ٹھیکہ ملازم مقرر کرنے ، ریلوے روڈ پر اتسو پیلیس سے سرائے پیرذادگان تک سرکاری نالے کوکورڈ کرتے ہوئے عوامی راستہ بنانے،ٹیچر کالونی کے مین گیٹ سے شیو پارک ہوتے ہوئے آخر تک لنک گلیوں کی تعمیر کرائے جانے کی تجویز منظور کی گئی، ساتھ ہی قانونی نظم و نسق کو مضبوط بنانے میں تعاون کرنے کیلئے شہر کو سی سی ٹی وی کیمرے اوروائی فائی کی سہولیات سے لیس کئے جانے کی تجویز پر بھی اتفاق رائے سے مہر لگائی گئی، بورڈ میٹنگ میں تری پور بالا سندری دیوی میلہ سال 2015 کے لئے متفقہ طور پر میلہ کمیٹی کا قیام کیا گیا، جس کے لئے رکن میونسپل بورڈ ونے کمارکچچھل عرف کاکا کو میلہ چیئرمین، رکن میونسپل بورڈ بالندر سنگھ، حارث سید، محمد مہتاب و محمد ساجد کو رکن اورمیونسپل بورڈ رکن نمائندہ رضوان گوڈ کو نامزد رکن بنایا گیا۔ اس کے علاوہ سال-16 2015 میں سائیکل اسٹینڈ اور گھوڑا میلے کے لئے ٹھیکے کی عوامی نیلامی کے لئے میونسپل بورڈممبران کی کمیٹی کا قیام کرتے ہوئے فیضان قریشی کو صدر جبکہ شاہد، شیو کمار، رضوان انصاری،مصطفی سلمانی،عبدالقیوم شبوّ کو رکن مقرر کیا گیا۔ میٹنگ میں مثالی شہر کی منصوبہ بندی کے تحت روی داس مارگ پر واٹر ٹینک کی تعمیر کے لئے 106.13 لاکھ روپئے ،ٹیوبویلوں کی بورنگ کے لئے 106.72 لاکھ روپئے، دیوی کنڈ مندر سے جی ٹی روڈ تک ہاٹ میکس روڈ اور ڈوائیڈر تعمیر کیلئے 148.33 لاکھ روپئے منظور کئے گئے۔ ساتھ ہی سبھاش چوک سے شاستری چوک ہوتے ہوئے پٹھانپورہ بیریان، بھائیلہ روڈ، اصغریہ مدرسے سے نوگزہ پیر تک، دارالعلوم بائی پاس روڈ نالے کوکورڈ کرتے ہوئے نالے میں سیور لائن ڈال کر مجوزہ کام کی منصوبہ بندی کے لئے 7 کروڑ 57 لاکھ 36 ہزار روپئے کی ڈی پی آر بنوانے کیلئے منظوری دی گئی۔بورڈ ممبران کے ذریعہ میٹنگ میں حصہ داری کرنے پر حکومت کی ہدایت کے مطابق فی میٹنگ 1000 روپئے کا سفر الاؤنس دیا جانا بھی تسلیم کیا گیا۔میٹنگ میں بورڈ چیئرمین معاویہ علی کے علاوہ عثمان انجینئر، حارث سید، ونے کمار کچچھل عرف کاکا، ہری اوم سنگھل، کھیم کرن کشیپ، محمد راشد، شیو کمارکنسل، محمد عاقل، ساجدہ بیگم، بلقیس بیگم، حسین بیگم، فردوس بیگم،حمیدہ جمیل، بالندر سنگھ، محمد ساجد،توفیق احمدجگی، حاجی نواب،فریدہ خانم، شاہد، مہتاب، رضوان انصاری،مصطفی سلمانی ،محمد فیضان ،ایوب بیگ،رخسار وغیرہ بورڈ ممبران نے شرکت کی ۔

 

...


Advertisment

Advertisment