Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 01:32 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

ٹھیکہ ملازمین کو’آپ‘ سرکارکی بڑی راحت


وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے ٹھیکہ ملازمین کو ہٹائے جانے پر پابندی عائد کی

نئی دہلی، 17فروری (ایس ٹی بیورو) راجدھانی دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت نے اپنے انتخابی وعدے پر ایک قدم اور آگے بڑھ گئی ہے۔ حکومت نے کانٹریکٹ ملازمین کے مسئلے کا مکمل جائزہ لینے تک ٹھیکے پر کام کر رہے کسی بھی ملازم کو ہٹانے پر روک لگا دی ہے۔ منگل کو اٹھائے گئے اس قدم سے تقریباً ایک لاکھ ملازمین کو فائدہ ہو گا۔وزیر اعلی اروند کجریوال کی صدارت میں ایک اعلی سطحی میٹنگ اس بات کا فیصلہ لیا گیا۔ دہلی کے مختلف شعبوں اور ایجنسیوں میں تقریباً ایک لاکھ ملازمین ٹھیکے پر کام کرتے ہیں۔ ان میں ڈاکٹر، نرس، اساتذہ اور صفائی ملازمین وغیرہ شامل ہیں۔ محکموں کو مختصر سرکاری حکم جاری کر کے کہا گیا ہے کہ اگلے حکم تک کسی بھی معاہدہ بندملازم کی خدمات ختم نہیں کی جانی چاہئے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کے اس فیصلے سے جن معاہدہ بندملازمین کا معاہدہ ختم ہونے والا تھا، انہیں اس کا زیادہ فائدہ ہوگا۔ ایسے ملازمین کی سروس میں بنے رہنے کی اجازت ہوگی۔ دہلی حکومت پالیسی فریم ورک کو حتمی شکل دینے کیلئے معاہدہ بندملازمین کے مسائل کی گہرائی سے جائزہ لینے میں مصروف ہے۔ تعلیم، پی ڈبلیوڈی، صحت اور خاندانی بہبود، خواتین واطفال کی ترقی سمیت مختلف سرکاری محکموں میں معاہدہ بند منصوبہ کے تحت ملازمین کام کرتے ہیں۔ اپنے انتخابی منشور میں ’آپ‘ نے دہلی حکومت اور ایجنسیوں کے معاہدہ بند ملازمین کو مستقل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ حالانکہ وزیراعلی اروند کجریوال نے آج جل بورڈ کی میٹنگ طلب کی تھی اور امید کی جارہی تھی کہ پانی مفت فراہم کرنے سے متعلق کوئی اہم فیصلہ ہوسکتاہے، مگر یہ میٹنگ کسی وجہ سے ملتوی کردی گئی۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment