Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 05:21 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

قوم کی فلاح وبہبود کیلئے کوئی بھی قربانی دینے کیلئے تیارہوں

 

محمد علی جوہر یونیورسٹی کے اقلیتی کردار کو منظوری دینے پر مجھے فخر ہے:ڈاکٹر عزیز قریشی
ذیشان مراد
رام پور،17فروری(ایس ٹی بیورو) میزورم کے گورنرڈاکٹرعزیزقریشی نے کہاہے کہ محمدعلی جوہریونیورسٹی قوم کی امانت ہے۔اس کے اقلیتی کردارکو منظوری دینے پرمجھے فخرحاصل ہے میں نے ہمیشہ قوم کی فلاح وبہبودکیلئے کام کئے ہیں اگراس کیلئے مجھے کوئی بھی قربانی دینا پڑی تومیں تیارہوں۔ ڈاکٹرقریشی محلہ باجوڑی ٹولہ نزدمزارحافظ شاہ جمال اللہ ؒ واقع مصطفی کڈس اکیڈمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ گورنرنے کہاکہ یہ بل کئی سالوں سے زیرالتویٰ تھا۔میں نے ملک اورقوم کی فلاح کے پیش نظراس بل پرمنظوری کی مہرثبت کر ناانصافی کوانصاف میں تبدیل کیاہے۔ بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر عزیز قریشی نے اتراکھنڈسے میزورم بھیجے جانے کے سوال پر کہا کہ انھیں بل پر دستخط کرنے کولیکر کوئی افسوس نہیں ہے۔ ایسے کام کرنے کیلئے وہ دس بارگورنرکی کرسی کولات مارسکتے ہیں۔ صحافیوں کے ذریعہ صوبائی گورنررام نائک اورکابینہ وزیرمحمداعظم خاں کے درمیان تنازعہ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں گورنرموصوف نے کہاکہ دونوں ہی سینئر اور باعزت شخصیات ہیں دونوں کو گفت و شنید کے ذریعہ مسائل کا حل تلاش کرنا چاہئے۔ اس موقع پرسابق وزیر صحت اخترعلی خاں، ظفرعلی خاں، اعظم علی خاں اور عاصم علی خاں کے علاوہ بڑی تعدادمیں تعلیم سے منسلک افراد موجود تھے۔

...


Advertisment

Advertisment