Today: Thursday, November, 15, 2018 Last Update: 03:14 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

پولیس لوگوں کے تحفظ پر زیادہ توجہ دے :راج ناتھ


نئی دہلی،16فروری (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا ہے کہ دہلی پولیس کو راجدھانی میں مقیم شمال مشرقی علاقے کے لوگوں کو خاطر خواہ سیکورٹی فراہم کرانے پر زیادہ توجہ دینی چاہئے ۔مسٹر سنگھ نے یہاں دہلی پولیس کے 68ویں یوم تاسیس کے موقع پر کہا کہ راجدھانی میں بڑی تعداد میں شمال مشرق کے لوگ رہتے ہیں اوریہ پولیس کی ذمہ داری ہے کہ انہیں خاطر خواہ سیکورٹی فراہم کرائی جائے تاکہ یہاں وہ خود کو الگ تھلگ محسوس نہ کریں۔خواتین کے خلاف جرائم پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکز سے تمام ریاستوں سے آبروریزی جیسے جرائم کی انکوائری کے لئے الگ سے برانچ کھولنے کو کہا گیا ہے ۔خواتین کے تحفظ کے لئے شروع کئے گئے موبائل ایپ(ہمت) کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے خواتین کے اندر اعتماد پیدا ہوگا اور تحفظ کے احساس میں بھی اضافہ ہوگا۔وزیر داخلہ نے دہلی پولیس سے کہا کہ وہ راجدھانی کے ڈیولپمنٹ کے لئے یہاں بننے والی نئی حکومت کے ساتھ تعاون کرے ۔ ملک کی ترقی کے لئے اس کی راجدھانی کی ترقی بھی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو غریب پھیری والوں، رکشہ پلروں اور چھوٹے دکان داورں کے تئیں ہمدردانہ رویہ اپنانا چاہئے ۔اقلیتی فرقے کے تحفظ کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر راج ناتھ سنگھ نے یقین دہانی کرائی کہ مرکز اور دہلی پولیس اس فرقہ اور اس کے مذہبی اداروں کے تحفظ کے تئیں عہد کی پابند ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکز نے 1984کے سکھ مخالف فسادات کی جانچ کے لئے حال ہی میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم کی تشکیل کی ہے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اب متاثرین کو انصاف مل سکے گا۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ انہیں اس بات کا احساس ہے کہ دہلی جیسے حالات والے شہر میں سیکورٹی کا کام آسان نہیں ہے ۔ دہلی جیسے چیلنجوں کے باوجود دہلی پولیس کی کارکردگی ٹھیک ہے ۔ وزیر داخلہ نے دہلی پولیس کی تعلیمی اور بہبودی فنڈ کے لئے پانچ کروڑ روپے کی رقم دینے کا بھی اعلان کیا۔

...


Advertisment

Advertisment