Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:40 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

ایک ہفتے بعد کاروان امن بس سروس بحال


سری نگر، 16 فروری (یو ا ین آئی ) پاکستان مقبوضہ کشمیر کی دارالحکومت مظفرآباد اور سری نگر کے درمیان چلنے والی کاروان امن بس سروس پیر کے روز بحال کردی گئی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ 6 فروری کو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی میں واقع سلام آباد ٹریڈ سنٹرپر مقبوضہ کشمیر سے آنے والی ایک ٹرک کی تلاشی کے دوران سنتروں کے ڈبوں سے منشیات کے تین سو پیکٹ برآمد کئے گئے تھے جس کے بعد لائن آف کنٹرل کے آرپار تجارت کے ساتھ ساتھ مظفرآباد اور سری نگر کے درمیان چلنے والی ہفتہ وار کاروان امن بس سروس بھی معطل کردی گئی تھی۔ تاہم 12 فروری کو آر پار کشمیر انتظامیہ نے تجارت اور بس سروس کو بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ سری نگر سے پیر کی صبح کاروان امن بس کمان پوسٹ کیلئے روانہ ہوگئی۔ کمان پوسٹ اوڑی سیکٹر میں سرحد کے اِس پار فوج کی آخری چوکی کا نام ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح مظفرآباد سے کاروان امن بس چکوٹھی کیلئے روانہ ہوگئی ہے ۔ آرپار کشمیر کے مسافر سرحد کے اِس پار کمان پوسٹ اور اُس پار چکوٹھی پہنچنے کے بعد امن پل پیدل عبور کرکے ایک دوسری کی حدود میں داخل ہوجاتے ہیں۔ سری نگر اور مظفرآباد کے درمیان چلنے والی اس بس سروس کا آغاز 7 اپریل 2005 کو ہوا تھا اور تب سے اِس کے ذریعے آرپار کشمیر کے ہزاروں لوگ اپنے عزیز واقارب سے ملے ۔لائن آف کنٹرل کے آرپار تجارت 12 فروری کو چھ دن تک معطل رہنے کے بعد بحال کردی گئی تھی۔ ہفتہ وار بس سروس کو مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ نے 9 نومبر کو معطل کردیا تھا کیونکہ اُن کا مطالبہ تھا کہ ملزم ڈرائیو، ٹرک اور منشیات کو اُن کے حوالے کردیا جائے تاکہ وہ خود کاروائی کرسکیں۔ دونوں اطراف کی انتظامیہ نے 12 فروری کو لائن آف کنٹرل کے آرپار تجارت اور بس سروس کو بحال کرنے ایک فیصلہ لیا جس کے تحت آرپار کشمیر روکی گئی گاڑیاں اپنی منزلوں کی طرف روانہ کردی گئی تھیں۔تاہم جس ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات ضبط کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ، وہ فی الحال سرحد کے اس پار ہی رکی ہے اور مذکورہ ٹرک کا ڈرائیو بارہمولہ میں پولیس کی تحویل میں ہے ۔6 فروری کو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی میں واقع سلام آباد ٹریڈ سنٹرپر مقبوضہ کشمیر سے آنے والی ایک ٹرک کی تلاشی کے دوران سنتروں کے ڈبوں سے منشیات کے تین سو پیکٹ برآمد کئے گئے تھے جس کے بعد مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیور سید عنایت حسین شاہ ساکنہ قمی کوٹ مظفرآباداور بارہمولہ کے ایک مقامی تاجر ظہور احمد ملہ عرف راجیو ترالی کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ دو دیگر مقامی تاجروں سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔مختلف اشیاء سے لدی 50 ٹرکیں یہاں سے سرحد پار مقبوضہ کشمیر چلی گئی تھیں جبکہ وہاں سے (مقبوضہ کشمیر سے ) 22 ٹرکیں بشمول سنتروں کے ڈبوں سے لدی ہوئیں ٹرکیں لائن آف کنٹرل پر امن برج پار کرکے سلام آباد ٹریڈ سنٹر تک آپہنچی تھیں۔ 

...


Advertisment

Advertisment