Today: Wednesday, September, 19, 2018 Last Update: 10:11 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

بد غذائیت کے سبب لوگ دماغی امراض سے متاثر :ضمیر الدین شاہ


فہمیدہ پروین
علی گڑھ،14؍فروری(ایس ٹی بیورو)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے نیورو سرجری شعبہ کے زیرِ اہتمام منعقدہ21ویں سالانہ کانفرنس آن نیورو سائنس سوسائٹی ( یو پی اینڈ اتراکھنڈ) نیوروکان۔2015سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسیز( نمہنس) کی سابق وائس چانسلر پروفیسرایم گوری دیوی نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں نیورو سائنس کے میدان میں قابلِ ذکر حاصلات ہوئے ہیں اور دورِ حاضر میں دماغ سے جڑے امراض کا علاج آسان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ دماغ سے متعلق امراض کے لئے تحفظاتی اور طبی پالیسیوں اور نیورو ڈیجنریٹو عمل اورا س میں ممکنہ اصلاح میں بڑے حاصلات ہوئے ہیں۔ پروفیسر گوری دیوی نے کہا کہ ہمیں ایسے ریسرچ ورک پر زور دینا چاہئے جس میں غذا اور دوا شامل ہوں۔وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ ( ریٹائرڈ) نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں غریبی اور بد غذائیت کے سبب دماغ سے وابستہ امراض سے بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹروما کافی جان لیوا ہے اور اس کا جلد ہی صحیح طریقے سے علاج کئے جانے کی ضرورت ہے۔پرو وائس چانسلر برگیڈیئر ایس احمد علی ( ریٹائرڈ) نے کہا کہ کانفرنس میں نیورو سرجری اور نیورو لوجی سے وابستہ اہم موضوعات پر گفتگو ہوگی۔میڈیسن فیکلٹی کی ڈین پروفیسر شاہ جہاں بانو نے طلبأ اور نوجوان نیورو سرجنس اور سائنسدانوں سے اپیل کی کہ وہ اس کانفرنس کا فائدہ اٹھائیں اور اس کا استعمال مریضوں کے علاج میں کریں۔میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ نیورو سرجری شعبہ نے قلیل مدت میں کافی ترقی کی ہے اور شعبہ میں ایس سی ایچ کورس شروع کرنے کی کارروائی پوری کرلی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کورس آئندہ تعلیمی میقات سے شروع ہوجائے گا۔نیورو سرجری شعبہ کے صدر اور کانفرنس کے آرگنائزنگ سکریٹری پروفیسر وی کے شریواستو نے کہا کہ دماغ کی بناوٹ اور دماغ کے ساتھ تعلق ابھی بھی ایک راز ہے جس کا سامنے آنا ضروری ہے۔ نیورو سوسائٹی کے سکریٹری ڈاکٹر سنجے شرما نے سوسائٹی کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ اس موقعہ پر سوسائٹی کے صدر آر ایس مہاجن بھی موجود تھے ۔نظامت مائیکروبایولوجی شعبہ کی ڈاکٹر مہر رضوی نے کی۔اس کانفرنس میں ملک کے ممتاز نیورو سرجنس اور نیورو فزیشینس حصہ لے رہے ہیں۔اس موقعہ پر شعبۂ سرجری کے پروفیسر افضال انیس کے ذریعہ ایڈٹ کئے گئے مجلہ کا اجراء بھی عمل میں آیا۔

...


Advertisment

Advertisment