Today: Wednesday, September, 19, 2018 Last Update: 10:41 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

ٹیم کجریوال کا خاکہ تیار


نائب وزیراعلیٰ سسودیا کے پاس پی ڈبلیو ڈی اور محکمہ تعلیم،عاصم خان کو ملے گا خوراک ورسد
اروند کیجریوال: وزیراعلیٰ ،بجلی اور مالیات
منیش سسودیا: ڈپٹی سی ایم، پی ڈبلیوڈی اور وزیر تعلیم
گوپال رائے: ٹرانسپورٹ اور لیبر کی وزارت
ستیندر جین: صحت اور صنعت کی وزارت
عاصم احمد خان: وزارت برائے خوراک ورسد
سندیپ کمار: خواتین واطفال بہبود کی وزارت، ایس سی-ایس ٹی وزارت
جتیندر تومر: وزارت قانون
رام نواس گوئل: اسمبلی اسپیکر ، وندنا کماری: ڈپٹی اسپیکر

نئی دہلی، 13فروری (ایس ٹی بیورو) دہلی کے نامزدوزیر اعلی اروند کجریوال نے اپنی کابینہ کے وزراء کے نام اور ان کے محکمہ طے کر لئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ حکومت کے مقابلے اس بار کابینہ میں 4 نئے چہروں کو جگہ ملنا طے ہے، جن میں عاصم احمد خان، جتیندر تومر، گوپال رائے اور سندیپ کمار کا نام شامل ہے۔ اس کے علاوہ سابقہ حکومت میں شامل منیش سسودیا اور ستیندر جین کو بھی وزیر کا عہدہ دیا گیا ہے۔ منیش سسودیاکچھ محکموں کے علاوہ نائب وزیراعلیٰ کا عہدہ بھی سنبھالیں گے۔تاہم ابھی تک وزراء اور ان کے محکموں کا باضابطہ اعلان نہیں کیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رام نواس گوئل اسپیکر ہوں گے جبکہ وندنا کماری کا ڈپٹی اسپیکر بننا طے مانا جا رہا ہے۔ پارٹی کے ترجمان اور ’آپ‘ کے دہلی الیکشن کے انچارج آشوتوش نے بتایا کہ جمعرات دیر رات ہوئی پارٹی لیڈران کی میٹنگ میں کابینہ کے وزراء کے نام طے کر لئے گئے ہیں، لیکن ابھی اس بارے میں کچھ نہیں بتایا جا سکتا۔ آشوتوش نے کہاکہ میں ابھی صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ دہلی حکومت کی یہ کابینہ دیگر ریاستی حکومتوں کی کابینہ سے الگ ہو گی۔

 

...


Advertisment

Advertisment