Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 09:45 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

ڈیجیٹل انڈیا پروجیکٹ دے گا 5کروڑ لوگوں کو روز گا ر


مرکزی وزیر مواصلات روی شنکر پرساد کا بیان ، کہا کہ ایک لاکھ کروڑ کی لاگت والے اس پروجیکٹ پر کام جنگی پیمانے پر جاری‘، دیہی نوجوانوں کو بھی فائدہ ملنے کا امکان
نئی دہلی ،13فروری ( ایس ٹی بیورو) اگر آپ کے پاس فی الحال کوئی نوکری نہیں ہے تو آپ کیلئے خوش خبری ہے۔ مرکزی حکومت کے ڈیجیٹل انڈیا پروجیکٹ کے مکمل ہونے کے بعد 5 کروڑ لوگوں کو سرکاری نوکری ملنے والی ہے۔مرکزی وزیر مواصلات روی شنکر پرساد نے یہ اعلان کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ڈیجیٹل انڈیا پروجیکٹ کا مقصد لوگوں کو سرکاری ٹیکنالوجی اور سرکاری سروسیز سے آسانی سے جوڑنا ہے۔ایک بار یہ پروجیکٹ مکمل ہو جائیگا تو اس کیلئے 5 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی ضرورت ہوگی۔ حکومت کے اس پروجیکٹ سے کئی پروجیکٹ جڑے ہوئے ہیں جس کا کل تخمینہ تقریباً 1 لاکھ کروڑ روپے آیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ آج کل ای کامرس انڈسٹری چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں بی پی او کھول رہی ہے۔ ایک بار یہ بی پی او کھل جائیں گے تو یہاں کے لوگوں کو کمپیوٹر ٹریننگ دینے کیلئے کمپیوٹر سینٹر بھی کھولے جائیں گے۔ جس سے کافی لوگوں کو نوکری ملے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسی طرح ’ میک ان انڈیاپروگرام کے تحت بھی ہم کئی پروجیکٹ شروع کرنے جا رہے ہیں، جن میں لوگوں کے اسکل ڈیولپمیٹ پر توجہ دی جائے گی، جس سے لوگوں کو روزگار ملے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں خاص طور پر دیہات میں بجلی کی کمی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اس لئے گاؤں میں ڈیجیٹل انڈیا پروجیکٹ چلانے کیلئے بھی خاص انتظامات کئے جائیں گے۔ پروجیکٹ کے مکمل ہونے پر گاؤں کے لوکل رہنماؤں پر بجلی کی سپلائی کو لے کر دباؤ بنایا جائے گا۔


...


Advertisment

Advertisment