Today: Thursday, September, 20, 2018 Last Update: 02:13 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

دہلی سے باہر عام آدمی پارٹی کے جادو کا کوئی اثر نہیں:مایاوتی


لکھنؤ، 13 فروری (یو این آئی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی نے آج کہا کہ قومی راجدھانی دہلی سے باہر عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کا کوءي اثر نہیں پڑے گا۔ محترمہ مایاوتی نے آچ یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی نے بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو پچھاڑ دیا ہو ، لیکن دہلی سے باہر پارٹی کے اثر میں کوءي اضافہ نہیں ہوگا۔ بی ایس پی کی سربراہ دہلی کے نامزد وزیر اعلی اروند کیجریوال پر حملہ سادھتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں پارلیمانی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے کنوینر نے اپنا حشر دیکھ لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں بھی مسٹر کیجریوال نے اتنے وعدے کرلئے ہیں کہ انہیں پورا کرنا ان کے لئے ٹیڑھی کھیر ثابت ہوگی۔محترمہ مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی نے بھی پارلیمانی انتخابات کافی زیادہ وعدے کئے تھے ، لیکن اپنے وعدوں کو پورا نہ کرنے کی وجہ سے دہلی اسمبلی انتخابات میں اس کو منہ کی کھانی پڑی۔ انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی کو بھی توقع کے مطابق ووٹ نہیں ملے ۔ انہوں نے اس کا سبب مرکز کی سابقہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے ) سرکار کو حمایت دینا بتایا۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتوں کو اقتدار میں آنے سے باز رکھنے کے لئے ترقی پسند اتحاد کو حمایت دینے کا ہی خمیازہ بی ایس پی کو بھی بھگتنا پڑرہا ہے ۔

...


Advertisment

Advertisment