Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 11:34 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

اروند کی کابینہ میں عاصم احمدخان ہوں گے مسلم چہرہ


اوکھلا سے ریکارڈ ووٹوں سے جیت حاصل کرنے والے امانت اللہ خان کو بنایاجائے گا وقف بورڈ کا چیئرمین*عمران حسین کو ملے گی حج کمیٹی 
نثاراحمدخان 
نئی دہلی،12فروری (ایس ٹی بیورو) عام آدمی پارٹی کے دوسری اننگ کھیلنے کیلئے پچ تیار کی جارہی ہے اور 14فروری کو دوپہر12بجے اننگ اروندکجریوال اور ان کی ٹیم رام لیلامیدان میں اپنے عہدے کا حلف لے گی۔ اس سے قبل نامزد وزیراعلیٰ اور ممکنہ نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیااپنی ٹیم کے ساتھ وزراء کی فہرست تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ اس بار مسٹرکجریوال کی کابینہ میں ایک مسلم ممبراسمبلی کا وزیر بنایاجانا یقینی ہے۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اروند کجریوال نے ممکنہ وزراء کی جو فہرست لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ کو سونپی ہے اس میں نوجوان لیڈر اور مٹیا محل سے جیت حاصل کرنے والے عاصم احمدخان پر بھروسہ جتایاگیا ہے۔38سالہ عاصم احمدخان کی شناخت ایک معروف سماجی کارکن کے طور پر کی جاتی ہے اور شاہجہانی جامع مسجد کے شاہی امام احمدبخاری سے بھی ان کے قریبی تعلقات ہیں۔ حالانکہ اس دوڑ میں اوکھلا سے ریکارڈ ووٹوں سے جیت حاصل کرنے والے امانت اللہ خان اوربلیماران کے ممبراسمبلی اور سٹی زون کے ڈپٹی چیئرمین عمران حسین بھی شامل تھے۔ حالانکہ اروند کجریوال نے عاصم احمدخان پر بھروسہ جتایاہے اوران کے نام کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نوجوان مسلم چہرے کے طور پر مضبوطی سے ابھر کر سامنے آنے والے امانت اللہ خان کو وقف بورڈ کا چیئرمین بنایاجاسکتا ہے۔ امانت اللہ خان نے اوکھلا اسمبلی حلقہ سے ریکارڈ ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے اور وہ طالب علمی کے زمانے سے ہے سیاست میں سرگرم رہے ہیں۔ حالانکہ بلیماران اسمبلی حلقہ کے عمران حسین کو بھی وزارت ملنے کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔ عمران حسین نے کانگریس کے سینئر قد آور لیڈر اور شیلاسرکار میں 15برسوں تک وزیر رہے ہارون یوسف کو شکست دی ہے جس سے ان کا دعویٰ بھی مضبوط سمجھا جارہا ہے، تاہم ذرائع کہتے ہیں کہ انہیں دہلی حج کمیٹی کا چیئرمین بنایاجاسکتا ہے یا پھر جل بورڈ میں کوئی ذمہ داری دی جائے گی۔ 

 

 

...


Advertisment

Advertisment