Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 02:39 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

دہلی اسمبلی انتخابات میں سیکولر عوام کا تاریخ ساز فیصلہ قابل ستائش

 

عام آدمی پارٹی کے دفتر پر منعقدہ تہنیتی اجلاس میں پارٹی عہدیداران کا اظہار خیال
یاسرعثمانی
دیوبند ،11فروری(ایس ٹی بیورو) گذشتہ دنوں دہلی میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج میں عام آدمی پارٹی کی تاریخ ساز اور حیران کن کامیابی پر جہاں ملک بھر میں جشن منایا جارہا ہے وہیں دیوبند میں بھی عام آدمی پارٹی کارکنان سمیت امن پسند عوام نے بھی جلوس نکالر کر جم کر جشن منایا اور ایک دوسرے کو مٹھائی کھلاکر عام آدمی پارٹی کی تاریخی جیت پر مبارکباد پیش کی اس بابت پارٹی کے ممبران نے محلہ پٹھانپورہ ریتی چوک پر جمع ہوکر عام آدمی پارٹی دیوبند کے صدر عمران بھارتی کی قیادت میں ایک جلوس کی شکل میں ریتی چوک ،تانگہ اسٹینڈ ،ریلوے روڑ،مین بازار،چھمپی واڑہ ،مینا بازار ،تحصیل اور دیگر اہم مقامات سے ہوتے ہوئے جلوس نکالا اور ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی جلوس کی اختتام پٹھان پورہ میں واقع پارٹی دفتر میں ہوا اس بابت منعقدہ تہنیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ضلع سہارنپور ترجمان عادل حسن ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کی جیت کو سیکولر عوام کی فتح قرار دیا اور مزید کہا کہ عام آدمی پارٹی کی کامیابی سے یہ بات واضح ہوگئی کہ اس ملک میں جمہوریت کی جڑیں کافی مضبوط ہیں انہوں نے ہندوستان سے بدعنوانی اور فرقہ وارانہ سیاست کو ختم کرنے کے لئے لوگوں سے عام آدمی پارٹی میں شامل ہوکر حب الوطنی کا ثبوت بھی دینے کی اپیل کی اس موقع پر دیوبند شہر صدر عمران بھارتی نے لوگوں سے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی کامیابی سیکولر ووٹروں کی کامیابی ہے جس کے لئے ہمیں مزید محنت کرنی ہے انہوں نے لوگوں سے بلا تفریق پارٹی کی رکنیت اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے کی اپیل کی ۔اس موقع پر فیروز ناصر ،ڈاکٹر سلمان عثمانی،ڈاکٹر نور الاسلام ،آصف انصاری،محمد گل فام،کارتک کمار،فرمان خان،نور احمد سمیت درجنوں کارکنان موجود رہے۔ آخر میں عمران بھارتی نے سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

...


Advertisment

Advertisment