Today: Wednesday, September, 19, 2018 Last Update: 09:47 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

اب دہلی ’ آپ ‘ کے حوالے ،’’ رک گیا مودی کا وجے رت

 

بی جے پی اور کانگریس کے سبھی سینئر لیڈران کو شکست*اوکھلا سے امانت اللہ، بلیماران سے عمران حسین، مٹیامحل سے عاصم احمدخان اور سیلم پور سے حاجی اشراق پہنچے اسمبلی
نثاراحمدخان
نئی دہلی، 10فروری (ایس ٹی بیورو) چھٹے دہلی اسمبلی الیکشن کیلئے جاری گہماگہمی ختم ہوگئی اورآج انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد عام آدمی کے چہرے کھل اٹھے جبکہ مودی حامیوں اور کانگریسی مایوس ہوگئے۔ اروند کجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی نے تاریخی فتح حاصل کرتے ہوئے 67سیٹیں جیتی ہیں۔ اروند کجریوال نے نئی دہلی سیٹ پر 57213ووٹ حاصل کرکے 25630ووٹ حاصل کرنے والی بی جے پی کی نوپور شرما کو شکست دی۔ یہاں سے کانگریس کی کرن والیہ 4781ووٹ حاصل کرکے ضمانت بھی نہیں بچاسکیں۔پٹپڑ گنج سیٹ پر منیش سسودیا نے 75477ووٹ حاصل کرکے ’آپ‘ کے باغی اور بی جے پی امیدوار ونود کمار بنّی کو شکست دی۔ یہاں سے کانگریس کے انل کمار کو 16260ملے۔ بی جے پی کی وزیراعلیٰ عہدہ کی امیدوار کرن بیدی کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں عام آدمی پارٹی کے ایڈوکیٹ ایس کے بگّا نے 65919ووٹ حاصل کرکے 2257ووٹوں سے شکست دی۔ کرن بیدی کو کل 63662 ملے جبکہ کانگریس کے بنسی لال کو 6189ووٹ ملے۔ کانگریس کے انتخابی کمیٹی کے چیئرمین اجے ماکن کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ ضمانت بچانے میں بھی ناکام ثابت ہوئے اور تیسرے نمبر پر چلے گئے۔ سوم دت کو 67507ووٹ حاصل کرتے ہوئے بی جے پی امیدوارپروین کمار جین کو 34315ووٹوں سے شکست دی۔انہیں 33192ووٹ حاصل ہوئے جبکہ کانگریس کے اجے ماکن کو 16331ووٹ ملے۔ آدرش نگر پون کمار شرما نے بی جے پی رام کشن سنگھل کو 20741ووٹوں سے شکست دی۔ امبیڈکر نگر سے اجے دت نے بی جے پی کے اشوک کمار کو 42460ووٹوں سے شکست دی۔ بابر پور میں عام آدمی پارٹی کے گوپال رائے نے بی جے پی کے نریش گوڑ کو 35488ووٹوں سے شکست دی۔ بدر پور میں عام آدمی پارٹی کے نارائن دت شرما نے بی جے پی کے رام ویر سنگھ بدھوڑی کو 47583ووٹوں سے شکست دی۔ بلیماران میں عام آدمی پارٹی کے عمران حسین نے بی جے پی کے شیام لال موروال کو 33877ووٹوں سے شکست دی۔ چاندنی چوک سے عام آدمی پارٹی کی الکا لامبا نے بی جے پی کے سمن کمار گپتا کو 18287ووٹوں سے شکست دی۔مٹیا محل میں عام آدمی پارٹی کے عاصم احمدخان نے کانگریس کے شعیب اقبال کو 26096ووٹوں سے ہرایا۔ مصطفی آباد میں بی جے پی کے جگدیش پردھان نے کانگریس کے حسن احمد کو 6031ووٹوں سے شکست دی۔ اوکھلا میں عام آدمی پارٹی کے امانت اللہ خان نے بی جے پی کے برہم سنگھ بدھوڑی کو 64532ووٹوں سے شکست دی جبکہ سابق ممبراسمبلی آصف محمدخان کو 20135ووٹ ملے۔ سیلم پور میں عام آدمی پارٹی کے حاجی اشرا ق نے بی جے پی کے سنجے جین کو 27887ووٹوں سے شکست دی جبکہ 21سالوں تک سیلم پور کی نمائندگی کرنے والے کانگریس کے چودھری متین احمدتیسرے نمبر پر رہے اور انہیں 23791ووٹ ملے۔ گاندھی نگر میں عام آدمی پارٹی کے انل کمار باجپئی نے بی جے پی کے جتیندر کو 7482ووٹوں سے شکست دی۔ گریٹر کیلاش میں عام آدمی پارٹی کے سوربھ بھاردواج نے بی جے پی کے راکیش کمار کو 14583ووٹوں سے شکست دی۔ جنک پوری میں عام آدمی پارٹی کے راجیش رشی نے بی جے پی کے پروفیسر جگدیش مکھی کو 25580ووٹوں سے شکست دی۔ جنگ پورہ اسمبلی حلقہ میں عام آدمی پارٹی کے پروین کمار نے بی جے پی کے منندر سنگھ دھیر کو 20450ووٹوں سے شکست دی۔ لکشمی نگر میں عام آدمی پارٹی کے نتن تیاگی نے بی جے پی کے بی بی تیاگی کو 4846ووٹوں سے شکست دی۔ مالویہ نگر میں عام آدمی پارٹی کے سومناتھ بھارتی نے بی جے پی کی ڈاکٹر نندنی شرما کو 15897 ووٹوں سے شکست دی۔ آرکے پورم میں پرملا دھیرج ٹوکس نے بی جے پی کے انل کمارشرما کو 19068ووٹوں سے شکست دی۔ پرملا دھیرج ٹوکس کو 54645ووٹ ملے جبکہ انل کمار شرما کو 35577ووٹ حاصل ہوئے اور کانگریس کے لیلادھر بھٹ کو محض4042ووٹ ملے۔ بی جے پی کے محض تین امیدوار کامیاب ہوئے۔ روہنی سے بی جے پی کے وجیندر گپتا نے 59866 ووٹ حاصل کرکے عام آدمی پارٹی کے سی ایل گپتا کو شکست دی۔ مسٹر گپتا کو 54499ووٹ ملے۔وشواس نگر کے اوم پرکاش شرمانے عام آدمی پارٹی کے ڈاکٹراتل گپتا کو 10158ووٹوں سے شکست دی۔ ڈاکٹر اتل گپتا کو 47966ووٹ ملے۔ مصطفی آباد میں جگدیش پردھان نے 58388 ووٹ حاصل کرکے کانگریس کے حسن احمد کو 6031ووٹوں سے شکست دی۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment