Today: Tuesday, September, 25, 2018 Last Update: 06:05 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

بی جے پی کے چہرے سے آج اترے گا نقاب


صدر کے سامنے پریڈ کریں گے جے ڈی یو حامی 130ممبران اسمبلی ، مودی پر کے سی تیاگی کا وار،کہا کہ ’ دباؤ میں کام کررہے ہیں گورنر‘، جے ڈی یو کے الزامات بے بنیاد ، گورنر جے ڈی یو لیڈر نہیں : نرسمہاراؤ

نئی دہلی ،10فروری( ایس ٹی بیوورو) بہار میں سیاسی صورتحال بہت تیزی سے بدل رہی ہے ۔ موجودہ وزیراعلیٰ جتن رام مانجھی کو پارٹی سے برخواست کئے جانے کے بعد جے ڈی یو نے نتیش کمار کو اپنا نیا لیڈر منتخب کر لیا ہے ۔نتیش کمار کواپنا لیڈر منتخب کئے جانے کے بعد گورنر کی جانب سے کی جارہی ٹال مٹول پر پارٹی نے سوال کھڑے کئے ہیں۔ جے ڈی یو( پارٹی اراکین )کے نئے لیڈر نتیش کمار نے بہار میں حکومت بنانے کا نیوتا ملنے میں ہو رہی تاخیر پر سوال اٹھاتے ہوئے آج کہا ہے کہ اگر گورنر کی جانب سے کوئی جواب نہیں آتا ہے تو انکی پارٹی کا منصوبہ دہلی دستک دینے کاہے۔ حمایت کر رہے تمام 130 اراکین اسمبلی صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے سامنے پریڈ کریں گے ۔ پٹنہ کے 7 سکورلر روڈ پر واقع اپنی رہائش گاہ پر آج صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے نتیش نے کہا کہ اراکین اسمبلی کے ساتھ وہ آج شام دہلی روانہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام اراکین اسمبلی کو وہ پیر کو راج بھون لے گئے تھے اور گزشتہ 8 فروری کو ہی انکی حمایت کا خط سونپ دیا تھا۔ ایسے میں اس میں اسٹڈی کرنے کیلئے کیا بچا ہے؟ تاخیر کا کوئی جواز نظر نہیں آتا۔ گورنرکیشری ناتھ ترپاٹھی کی طرف سے ان کو حکومت بنانے کی دعوت دینے میں کی جا رہی تاخیر پر سوال کھڑا کرتے ہوئے نتیش نے کہا کہ صاف طور پر اراکین اسمبلی نے پریڈ کیاہے ۔ ہمارے پاس اکثریت ہے۔ دیگر حمایت دینے والی جماعتیں راشٹریہ جنتا دل، کانگریس، سی پی آئی اور ایک آزاد رکن اسمبلی کی حمایت کا خط سونپنے کے ساتھ سب لوگ سڑک پر اترے۔ اس کے باوجود اس طرح معاملہ کو لٹکا کر رکھا جا رہا ہے۔ مطلب صاف ہے اراکین اسمبلی کی خریدوفروخت کا منصوبہ تیار ہورہا ہے ۔ اِدھر جے ڈی یو لیڈر اور ترجمان کے سی تیاگی نے سیاسی تقدیر سے بات چیت میں کہا ہے کہ جے ڈی یو حامی ممبران اسمبلی کل(آج) صدر جمہوریہ کے سامنے پریڈ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بی جے پی کی منفی سیاست کا سچ اب دنیا کو دکھائیں گے ۔تیاگی کا کہنا تھا کہ ’ گورنر مودی کے دباؤ میں کام کر رہے ہیں ‘۔ اِدھر بی جے پی ترجمان جیوئل نرسمہار اؤ نے سیاسی تقدیر سے بات چیت میں جے ڈی یو کے تمام الزامات کو خارج کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی یو چاہتی ہے کہ گورنر ان کی پارٹی کے لیڈر کیطرح کام کریں ۔ مسٹر نرسمہاراؤ نے کہا کہ گورنر ایک آئینی عہدے پر ہیں ۔ وہ آئین کے مطابق اپنا کام کررہے ہیں ۔ جے ڈی یو کو صبر کرنا چاہئے۔ کسی بھی ایسی بیان بازی سے پر ہیز کرنی چاہئے جو آئین کیخلاف ہو ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment