Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 10:13 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

بدنصیب رعایاکابادشاہ خوش نصیب نہیں ہوسکتا:اعظم خاں

 

خان اسلان
رام پور،10فروری(ایس ٹی بیورو) صوبائی وزیرشہری ترقیات محمداعظم خاں نے کہاہے کہ بدنصیب رعایاکابادشاہ خوش نصیب نہیں ہوسکتا۔ وہ اپنی رہائش گاہ پردہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج پرتبصرہ کررہے تھے۔انھوں نے کہاکہ دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج بھارتیہ جنتاپارٹی کی آنکھ کھولنے کیلئے کافی ہیں۔ انتخابات کے دوران دہلی میں ملک کے وزیراعظم نریندرمودی کی انتخابی ریلی میںآنے والے دنوں کی ناکامی کی جھلک صاف دکھائی دے رہی تھی۔ انھوں نے کہاکہ جس طرح سے بی جے پی نے ملک کی عوام کودھوکا دیااورغلط بیان بازی کرکے سنہرے خواب دکھائے اورووٹ حاصل کئے اس کاردعمل تولازمی تھاجو ہوا۔ اعظم خاں نے کہاکہ ملک کا بادشاہ کہتا ہے کہ وہ خوش نصیب ہے جبکہ جس ملک کی رعایا خوش نہیں تو بادشاہ کا نصیب کیسے اچھا ہوسکتا ہے؟انھوں نے کہا کہ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے ٹھگی کے جملہ کو ہلکے پن میں لیااوراسے انتخابی مذاق قراردیا تھا۔ بی جے پی نے پارلیمانی انتخابات کے دوران ہرغریب کے اکاؤنٹ میں15لاکھ روپیہ آنے کاخواب دکھایاتھا۔یہ غریبوں کے ساتھ ایک بڑادھوکہ ہے اوراس کی سزابادشاہ کوضرورملے گی۔ جس کی شروعات دہلی کے عوام نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو شرمناک شکست دے کر کردی ہے۔

 

...


Advertisment

Advertisment