Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 09:14 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

جشن کی تیاریوں میں مصروف ہوئی ’آپ

 

سرکار بننے پر وزیربنائے جانے والے لیڈروں کے گھر پر لگنے لگا مجمع*پرانی دہلی میں 100کلو لڈو بنانے کے دیئے گئے آرڈر
نثاراحمدخان
نئی دہلی، 9فروری (ایس ٹی بیورو) دہلی میں کس کی حکومت بنے گی اور کون مایوس ہو گا، اس کا فیصلہ کل (منگل) انتخابی نتائج آنے کے بعد ہی ہوگا، لیکن عام آدمی پارٹی نے جشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ لڈو بنوانے، پٹاخے خریدنے اور ڈھول بک کرانے کا کام شروع ہے۔ ساتھ ہی عام آدمی پارٹی کے ان لیڈروں کے گھر کارکنوں کی بھیڑ جٹنے لگی ہے، جن کی سرکار میں وزیر بننے کے زیادہ آثار ہیں۔ ہفتہ کو 70 اسمبلی سیٹوں پر ہوئے انتخابات کے بعد سے آ رہے تمام ایگزٹ پول میں عام آدمی پارٹی کو مل رہی مکمل اکثریت سے حوصلے سے لبریز کارکنوں نے جشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ دوسری جانب ایسی سیٹیں جہاں امیدوار جیت کو لے کر پوری طرح پرامید ہیں، وہاں ’آپ‘ کارکنوں نے لڈو بنوانے کے آرڈر بھی دے دیئے ہیں۔ پرانی دہلی علاقے میں تاجروں نے100 کلو لڈّو بنانے کا آرڈر دے دیا ہے۔ ساتھ ہی ڈھول تاشے بھی بک کروا دیئے گئے ہیں۔ کچھ کارکن پٹاخے خریدنے میں بھی لگے ہیں۔ اگرچہ’ آپ‘ کے سینئر لیڈروں کا کہنا ہے کہ پارٹی کے جیتنے پر وہ انتہائی سادگی کے ساتھ خوشی منائیں گے، کیونکہ یہ دہلی کے عوام کی جیت ہوگی۔ جیت کا جشن منانے کے ساتھ ہی ’آپ‘ کے ان لیڈروں کے گھر پرحامیوں کا مجمع بھی لگنے لگا ہے جن کے حکومت بننے پر حکومت میں وزیر بننے کی قوی امکان ہے۔ عام آدمی پارٹی کی گذشتہ سرکار میں وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی کابینہ میں منیش سسودیا، سومناتھ بھارتی، ستیندر جین، سومناتھ بھارتی، سوربھ بھاردواج اور راکھی بڈلان شامل ہیں۔کہا یہ بھی جا رہا ہے کہ اس بار حکومت بننے پر الیکشن جیتنے والے کچھ دوسرے لیڈروں کو بھی وزیر کا عہدے دیا جا سکتا ہے۔ ان میں بابرپور سے انتخابی میدان میں اترے گوپال رائے، دوارکا سے آدرش شاستری اور پارٹی کے ٹکٹ پر جیت حاصل کرنے والے کسی مسلم لیڈر کو بھی وزیربنایاجاسکتا ہے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment