Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 10:43 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

ترقیاتی پروجیکٹوں کی جلد از جلد تکمیل کی جائے

 

مرکزی وزیر داخلہ نے بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا
نئی دہلی،9فروری (یو این آئی)مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں چھتیس گڑھ ، تلنگانہ ، اوڈیشہ اور مہاراشٹر کے بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں کے سڑکوں ، پلوں، ریلوے لائنوں ، موبائل ٹاوروں ، ڈاک خانوں ، بینکنگ کے بنیادی ڈھانچوں، تعلیم، صحت، ریڈیو اور ٹی وی کنیکٹی ویٹی اور جنگلات و ماحولیاتی منظوری سے متعلق ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔ مسٹرراج ناتھ سنگھ نے بتایا کہ ترقیاتی پروجیکٹوں کی جلد از جلد تکمیل نیز علاقہ میں بائیں بازو کی انتہا پسندی کے مسئلے کے حل سے متعلق مربوط کارروائیوں کے نقطہ نظر سے بستر خطے پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے علاقہ میں انتہا پسندی کے طویل عرصہ سے جاری مسئلہ کو نمایاں طور پر پیش کیا اور ریاستوں کوضروری مرکزی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ روڈ ٹرانسپورٹ، قومی شاہراہوں اور جہاز رانی کے مرکزی وزیر نتن گڈکری، مواصلات و اطلاعاتی تکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرساد، انسانی وسائل کے فروغ کی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی، ریلوے کے وزیر سریش پربھو، امور داخلہ کے وزیرمملکت ہری بھائی پرتھی بھائی چودھری، اور اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت کرنل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے میٹنگ میں شرکت کی۔ مرکزی وزیر داخلہ نے ریاستی حکومتوں کے خیالات سنے اور انہیں ضروری تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے ان پروجیکٹوں کے لئے رقوم کی ضرورت سے متعلق اپنی تشویش کا اظہار بھی کیا۔ اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ بائیں باز و کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں کے لئے بالعموم اور بستر خطہ کے لئے بالخصوص خصوصی مرکزی امداد کی ضرورت ہے اور ان علاقوں کی ترقیات سے متعلق اسکمیوں کے معاملے میں حکومت ہند ضروری رعایات پر غور کرسکتی ہے ۔ چھتیس گڑھ کے وزیراعلی ڈاکٹر رمن سنگھ نے بتایا کہ 700کلو میٹر منظور شدہ سڑکوں کا کام ریاست میں پورا ہونا ابھی باقی ہے ۔ اس کے علاوہ دو بڑے پلوں کی تکمیل بھی ہونی ہے ۔موبائل ٹاوروں کی تنصیب کے لئے تقریباً نوسو مقامات کی نشاندہی کی جاچکی ہے اور تقریباً اتنے کی ہی باقی ہے مہاراشٹر کے وزیراعلی دیویندر فرنویس نے بھی سڑکوں کے زیر التوا کاموں کا معاملہ اٹھایا ۔ اڈیشہ اور تلنگانہ کے چیف سکریٹریوں اور ڈائریکٹر جنرلوں نے بھی اپنی ریاستوں میں زیر التوا ترقیاتی پروجیکٹوں کے مسئلہ کو اٹھایا۔ میٹنگ میں امور داخلہ کے سکریٹر ی ایل سی گوئل سمیت دیگر وزارتوں کے اعلی افسران نے بھی شرکت کی ۔ میٹنگ میں مرکزی مسلح افواج اور سیکورٹی ایجنسیوں کے نمائندے بھی موجود تھے ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment