Today: Monday, November, 19, 2018 Last Update: 10:49 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

نندور بار میں فرقہ وارانہ تشدد کے بعد ماحول انتہائی کشیدہ

 

نندوربار(مہاراشٹر): مہاراشٹر کے نندور بار میں فرقہ وارانہ تشدد کے بعد اب یہاں کا ماحول انتہائی کشیدہ ضرور ہے لیکن پولیس نے گرفتاریوں کا دور شروع کر دیا ہے جس کے سبب مسلمانوں میں خوف و ہراس بھی پایا جارہا ہے ۔نندور بار میں فرقہ پرست اور بھگوا تنظیموں نے شر پسندی کا مظاہرہ کر تے ہوئے بڑے پیمانے پر فساد برپا کر نے کی منظم سازش کی تھی لیکن مسلمانوں نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کر تے ہوئے اس فساد کو زائل کر نے کی حتی الامکان کوشش کی ۔ مقامی ایس پی ایم رام کمار نے بتایا کہ گزشتہ روز ہوئے فرقہ وارانہ کے بعد یہاں کے حالات معمول پر ہے لیکن کشیدگی ہنوز بر قرار ہے ایسے میں پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات بھی کئے ہیں اس کے علاوہ پولیس نے شرپسندوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے ۔ گائے اور بڑے کے جانوروں کے خلاف گؤ رکشا سمیتی اور بھگوا تنظیموں نے زبردست ہنگامہ آرائی کی جس کے بعد پولیس نے اس معاملہ میں دونوں فرقے کے 150 افراد کو گرفتار بھی کیا ہے اس کی تصدیق یہاں کے مقامی ایس پی نے بھی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حالات کو قابو میں کر نے کے لئے شہر کے سر کردہ شخصیات اور عمائدین شہر سے میٹنگوں اور محلہ کمیٹیوں نے میٹنگ کا دور بھی شروع کردیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ گؤ رکشا سمیتی نے اشتعال انگیزی کر کے مسلمانوں کو مشتعل کر دیاتھااور مسلم محلوں میں گھس کر زبردستی اقلیتی فرقہ کے گھروں اور دکانوں کو بھی نشانہ بنایا اس طرح کی تباہی کے بعد پولیس نے علاقہ میں حکم امتناع نافذ کر دیا ہے اور پانچ سے زائد مجمع کے جمع ہونے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ درایں اثناء نندور بار کے حالات کی مکمل تفصیلات اقلیتی کمیشن نے طلب کر لی ہے اقلیتی کمیشن کے چیئر مین محمد حسین امیر صاحب نے کہا کہ نندوربار میں شرانگیزیوں اور فرقہ پرستوں کے خلاف کارروائی کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اقلیتی کمیشن نے اس معاملہ میں سخت رویہ اختیار کر تے ہوئے ضلع کلکٹر اور پولیس انتظامیہ کو میٹنگ منعقد کر کے حالات کو قابو میں کر نے اور امن وامان کے قیام کے لئے سر گرم رہنے کی بھی ہدایت دی ہے ۔انہوں نے مزید ہدایت جاری کر تے ہوئے کہا کہ علاقہ کے حالات کو ساز گار بنانے کے لئے امن کمیٹیوں سے پولیس کو رابطہ کر نے کی بھی صلاح دی ہے ۔ امیر صاحب نے کہا کہ فرقہ پرستوں کے خلاف کارروائی کے سخت احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment