Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 02:47 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

عاصم احمد خان نے آخری روزکیازبر دست طاقت کا مظاہرہ

 

ریکارڈ توڑ جیت درج کرنے کا دعویٰ ، مٹیا محل حلقہ کے مختلف علاقوں میں شانداراستقبال

نئی دہلی،5فروری (پریس ریلیز) انتخابی مہم کے آخری روز آج عام آدمی پارٹی کے امید وار عاصم احمد خان نے زبر دست طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہزاروں حامیوں اور کارکنان کے ساتھ حلقہ کے سیتا رام بازار، کوچہ پنڈت، ترکمان گیٹ اور منٹو روڈ حلقوں کا پیدل دورہ کیا۔ ا س دوران ان کا جگہ جگہ مارکیٹ ایسوسی ایشنز، آر ڈبلیو اے کارکنان اور سماجی تنظیموں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر عاصم احمد خان نے حلقہ مٹیا محل میں ہر طبقہ کی طرف سے انھیں زبر دست حمایت کا اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ مٹیا محل حلقہ میں برسوں امیدوں ، ارادوں اور عزم کا نیا سورج طلوع ہونے جا رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی مٹیا محل حلقہ میں زبر دست جیت درج کرنے جا رہی ہے اور دہلی میں عام آدمی پارٹی مکمل اکثریت کیساتھ سرکار بنا ئے گی، جس کے بعد دہلی کے عوام ایک بار پھر سے رشوت خوری ، بد عنوانی، بجلی پانی کے بحران سے نہ صرف نجات پائیں گے بلکہ بجلی اور پانی کی قیمتوں سے راحت بھی پائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ مٹیا محل حلقہ میں تعلیمی پسماندگی کو دور کرنا ان کی اولین ترجیح رہے گی کیوں کہ تعلیم ہی ترقی کا راستہ ہے جب تک نوجوان نسل تک تعلیم نہیں پہنچائی جائے گی تب تک خوش حالی اور ترقی یافتہ سماج کا تصور ناگزیر بنا رہے گا۔ عاصم احمد خان نے کہا کہ حلقہ مٹیا محل کے عوام کو بیس برسوں سے بے وقوف بنایا جاتا رہا ہے لیکن اب نوجوان نسل با شعور ہو چکی ہے انھیں اپنے ووٹ کی طاقت معلوم ہو چکی ہے ہر بار مندر مسجد کے نام پر جذباتی بیانات دے کر ان کے ووٹ حاصل کئے جاتے رہے اور بار بار بی جے پی سے ڈرا کر ان کے ووٹ لئے گئے لیکن اب عام آدمی پارٹی کانگریس اور بی جے پی دونوں کے متبا دل کے طور پر نہ صرف سامنے ہے بلکہ تمام نیوز چینلز کے سروے میں کجریوا ل جی کی سرکار بننے جا رہی ہے ۔ شکیل ملک نے اس موقع پر کہا کہ مٹیا محل حلقہ میں مقامی نمائندہ نے اپنی ہار کو سامنے دیکھ کرکرسی بچانے کی خاطر کانگریس میں شامل ہوئے ، وہ تو الیکشن اسی وقت ہار گئے تھے جب انھوں نے کانگریس میں شامل ہونے کا فیصلہ لیا اور اب تو صرف 10تاریخ کا انتظار ہے جب عوام اپنے ہر دل عزیز آپ کے امید وار عاصم احمد خان کو ریکارڈ ووٹوں سے جتاکر اسمبلی میں بھیجے گی۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment