Today: Thursday, November, 22, 2018 Last Update: 01:10 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

متنازعہ بیان دینے والی سادھوی پراچی پر ہوگی کارروائی :چودھری

 

بلیا، 4 ؍فروری(آئی این ایس انڈیا )اترپردیش کے بنیادی تعلیم کے وزیر رام گووندچودھری نے آج کہا کہ زیادہ بچے پیدا کرنے والے متنازعہ تبصرہ کرنے والی وشوہندو پریشد لیڈر سادھوی پراچی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔سادھوی پراچی کے ذریعہ گزشتہ 1 ؍فروری کو بدایوں میں منعقد ہندو کانفرنس میں دیے گئے متنازعہ بیان کے بارے میں نامہ نگاروں کے ذریعہ پوچھے جانے پر چودھری نے کہا کہ ریاست میں قانون وانتظام سے کھلواڑ کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ متنازعہ بیان دے کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والی سادھوی پراچی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔یہاں ایک پروگرام سے الگ نامہ نگاروں سے بات چیت میں چودھری نے کہا کہ سادھوی پراچی ہوں یا بی جے پی ایم پی سا کشی مہا راج ، یاپھران جیسی سوچ والے دوسرے لیڈران ہوں۔وہ خود تو شادی نہیں کرتے ہیں ، صرف دوسروں کو بچے پیدا کرنے کی نصیحت دیتے ہیں۔ایسے لوگوں کو پہلے خو د شادی کر کے بچے پیدا کرنے چاہئے ۔واضح رہے کہ ہر ہندو سے 4 بچے پیدا کرنے کی بی جے پی ایم پی سا کشی مہا راج کی اپیل کی حمایت کرنے کے بعد سادھوی پراچی نے ہندو کانفرنس میں مبینہ طور پر کہا تھا کہ 40پیدا کرنے والے لوگ ’لو جہاد‘ کے ذریعہ ہندوستان کو’دارالاسلام ‘بنانا چاہتے ہیں۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment