Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 10:38 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

اقلیتوں کیلئے ہمیشہ کام کروں گا : محمد حسین عرف امیر

 

مسلمانوں کو ریزر ویشن فراہم کرناوقت کی اہم ضرورت ہے اس کے لئے انھوں نے حکومت مہاراشٹر سے اس کی سفارش بھی کی
عرفان یاسین ؍ نعیم شیخ

ممبئی : 4؍ فروری(ایس ٹی بیورو) ضلع جلگاؤں کے بی جے پی کے مشہور و معروف سینئر لیڈر اور مہاراشٹر اسٹیٹ مائناریٹی کمیشن کے نو منتخب چیرمین محمد حُسین خان عرف امیر صاحب نے گذشتہ روز" سیاسی تقدیر "سے دوران گفتگو بتایا کہ وہ موجودہ سرکار کی جانب سے سونپی گئی اس ذمہ داری کو بخوبی نبھائینگے اورخصوصاً مسلمان اقلیتی طبقوں کی ترقیات اور فلاح و بہبودی کے لئے تمام اسکیموں کو اُن تک پہنچانے کے لئے ہمیشہ کوشاں بھی رہینگے۔انھوں نے بتایا کہ مائناریٹی کے لئے جاری فنڈ مستحق اقلیتی طبقہوں تک نہیں پہنچ پاتا ہے لہٰذا عہدہ سمبھالنے کے بعد ان تمام کاموں کا خصوصی طور پر جائزہ لیا گیا اور اقلیتی مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے بارے میں سرکار سے بھی اپیل کرتے ہوئے اس جانب دھیان مبذول کرایااور نہایت سنجیدگی سے کام لینے کو کہااور کہا کہ اقلیتوں کی ضرورتیں مزید بڑھ گئی ہیں نہ کہ کم ہوئیں ۔اکثر و بیشتر فنڈ ضرورتمندوں تک نہ پہنچ پانے کی صورت میں واپس لوٹ جاتا ہے اور سرکار اس میں کمی کر دیتی ہے۔ایک پیسہ بھی گورنمینٹ کو واپس نہ جائے اس لئے اقلیتی طبقہ اس اسکیم کا فائدہ اُٹھائے۔ موصوف امیر صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید بتایا کہ مائناریٹی فنڈ پورا استعمال ہو نیزضرورتمندوں کو ان کا حق ملنا ہی چاہےئے۔پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے چیرمین محمدحسین عرف امیر صاحب نے بتایا کہ عہدہ سمبھالنے کے بعد سے اب تک مہاراشٹر کا طوفانی دورہ کر رہے ہیں،گذشتہ دنوں فساد زدہ علاقوں کے دورہ سے آنے کے بعد انھوں نے بتایا کہ مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع کے تعلقہ پاچورہ اور دھولیہ میں گذشتہ ماہ رونما ہوئے فرقہ وارانہ فساد میں متاثرین کے ساتھ انصاف ہواور شرپسند وں کو بخشا نہیں جائے انھیں سخت سے سخت سزا ملنی چاہےئے۔شرپسندوں کو انکے مقصد میں ہرگز کامیاب ہونے نہیں دیا جائیگا۔لہٰذا محمد حسین عرف امیر صاحب نے پولس ڈپارٹمینٹ سے بھی اپیل کی کہ گاؤں میں امن و امان کی فضا کو بد حالی میں تبدیل کرنے والے ذمہ داروں کو ضرور سزا دلوائیں ساتھ ہی ساتھ عوام الناس سے بھی مودبانہ گذارش کی کہ افواہوں پر دھیان نہ دیں بلکہ پولس کو ( کوآپریٹ )مکمل تعاون کریں،ماحول کو پُر امن بنائے رکھیں مزید بگڑنے سے بچائے ۔ مہا راشٹر کے دیگر اضلاع کا دورہ ہنوز باقی ہے ۔آخر میں مذکورہ اسکیم کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن کے ذریعہ ملنے والے فائدے جن میں پولس بھنڈاری فنڈ،مراٹھی بھاشا فنڈوغیرہ ہیں منترالیہ میں واقع محکمہ مائناریٹی ڈیولپ ڈپارٹمینٹ سے جو اسکیمیں ہیں اس سے بھی بھرپور فائدہ اُٹھانے کو کہا۔ موصوف چیرمین امیر صاحب نے مسلمانوں کے مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو ریزر ویشن فراہم کرناوقت کی اہم ضرورت ہے اس کے لئے انھوں نے حکومت مہاراشٹر سے اس کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ دیگر اقلیتی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں تنظیم بھی ان تمام اسکیموں سے استفادہ حاصل کر سکتی ہیں۔

...


Advertisment

Advertisment