Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 09:09 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

فلسطینی اخبار میں پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے کارٹون کی اشاعت کی تفتیش کاحکم جاری


رملہ، مغربی کناہ، 3 فروری (رائٹر) فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطین کے ایک سرکاری اخبار میں مبینہ طورپر پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی تصویر کشی کرنے والے کارٹون کی اشاعت کے معاملے میں تفتیش کا حکم دیا ہے ۔ خیال رہے کہ یہ معاملہ پیرس میں اظہار رائے کی آزادی کے حق میں عالمی لیڈروں کے مارچ میں صدر محمود عباس کی شرکت کے ایک ماہ سے بھی کم وقفے میں سامنے آیا ہے ، جو پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی بھونڈی شکل بناکر خاکہ شائع کرنے والی فرانسیسی مزاحیہ ہفتہ وار میگزین چارلی ایبڈو کے خلاف پرتشدد حملے کے بعد نکالا گیا تھا۔ واضح رہے کہ مغربی کنارہ سے نکلنے والے اخبار 'الحیاۃ الجدیدۃ' کے اتوار کے شمارے میں ایک خاکہ شائع ہوا ہے جس میں عمدہ لباس زیب تن کیا ہوا ایک شخص زمین پر کھڑا ہے جو دنیا بھر میں محبت کا بیج بونے کے لئے ایک دل کی شکل میں بنے ہوئے پاؤچ میں ہاتھ ڈال رہا ہے ۔ اس کے نیچے کیپشن میں ہمارے پیغمبر محمدلکھا ہوا ہے ۔ اس کارٹون کو بنانے والے ایک مسلم آرٹسٹ محمد صبانہ نے فیس بک پر بتایا کہ ان کا مقصد کو زک پہنچانے کا نہیں ہے ۔
یہ تصویر پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی نہیں ، بلکہ انسانیت کی علامت ہے جو ہمارے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے لائے ہوئے پیام محبت سے متاثر ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ مذہب اسلام اپنے پیغمبر کی کسی بھی طرح کی تصویر کشی کو ممنوع قرار دیتا ہے ، یہاں تک اسلامی تعلیمات میں کسی بھی جاندار ہستی کی تصویر سازی سے روکا گیا ہے ۔ کل دیر شام کو اپنی رپورٹ میں فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی وفاء نے خبر دی ہے کہ صدر محمود عباس نے اس معاملے میں فوری تفتیش کا حکم دیا ہے ۔ خبررساں ایجنسی نے صدر کے حوالے سے بتایا کہ اس المناک غلطی کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ضرور ت ہے ۔ یہ کارٹون بنانے والے محمد صبانہ ایک مشہور فلسطینی کارٹونسٹ ہیں ۔ وہ اس سے پہلے پانچ ماہ تک اسرائیل کی جیل میں قید رہے ہیں اور گزشتہ سال یرغمالیوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لئے انہیں جرمانہ بھی کیا گیا ہے ۔اس معاملے میں ان کے خلاف عوامی سطح پر کوءي دھمکی نہیں دی گءي ہے ، جس کے لئے انہوں نے انٹرنیٹ پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔اب انہیں باضابطہ طورپر انکوائری کمیٹی کا سامنا کرنا ہوگا، مگر انہوں نے فیس بک پر آج لکھاکہ میں اپنے ملک سے محبت کرتا ہو۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment