Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 10:49 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

صوبائی ٹیکس صلاح کارسمیتی کے نومنتخب چیئرمین کا زبردست استقبال

 

ہلاش رائے سنگھل کی شہر آمد پر ایس پی کارکنان اور تاجروں نے ڈھول اور آتش بازی کے ساتھ کی گلپوشی
یاسرعثمانی

دیوبند،3؍ فروری(ایس ٹی بیورو)اترپر دیش صوبائی ٹیکس صلاح کارسمیتی کے نومنتخب چیئرمین(کابینی وزیر کا درجہ حاصل) ہلاش رائے سنگھل کی آج شہر آمد پر ایس پی کارکنان اور تاجروں نے ڈھول بجا کر اور آتش بازی کر و گلپوشی کرکے ر وزدار استقبال کیا۔ گاڑیوں کے طویل قافلے کے ساتھ پورے شہر میں جلوس نکالتے ہوئے ہلاش رائے سنگھل دفتر پر پہنچے، جہاں انہوں نے سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو اور اکھلیش یادو کا شکریہ ادا کیا۔ایس پی سربراہ ملائم سنگھ یادو اور اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش سنگھ یادو کے دیوبند کے سینئر تاجر رہنماہلاش رائے سنگھل کو اترپردیش ریاست یکس سمیتی کا صدر نامزد کیا گیا ہے۔ صدر بننے کے بعد آج ہلاش رائے پہلی بار دیوبند پہنچے۔ جہاں انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اور تلہیڑی چنگی پر ایس پی کارکنان اور تاجروں نے ان کا ڈھول بجاکر اورآتش بازی اورگلپوشی کرکے ر زوردار استقبال کیا۔ اس کے بعد علاش رائے سنگھل زبردست قافلے کے ساتھ جلوس کی شکل میں دارالعلوم چوک، اسلامیہ مارکیٹ، ہنومان چوک، صرافہ مارکیٹ، مین بازار، ایم بی ڈی چوک، گرودوارا روڈ، سبھاش چوک و ریلوے روڈ سے ہوتے ہوئے انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع اپنے دفتر پر پہنچے ، جہاں ہلاش رائے سنگھل نے کہا کہ سماج وادی پارٹی ہی تاجروں کی سچی ہمدرد ہے۔ سماج وادی پارٹی کے دور حکومت میں تاجروں کے عروج کیلئے متعدد اسکیمیں چلائی جا رہی ہے، جن کا تاجر طبقے کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ایس پی سربراہ ملائم سنگھ یادو اور وزیر اعلی اکھلیش سنگھ یادو نے انہیں یہ عہدہ سونپ کر اعتماد کیا اظہار کیا ہے ، وہ اس کا پوری ایمانداری اور وفاداری کے ساتھ اپنی ذمہ داری کو نبھائینگے۔ انہوں نے سماج وادی پارٹی کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے اور پارٹی کے مشن 2017 کو کامیاب بنانے کیلئے تیاریوں میں لگنے کی کارکنان سے اپیل کی۔ اس دوران ہاپوڑ کے ضلع پنچایت ممبر سرویش ورما، شہر چیئرمین معاویہ علی،نگر ادھیوگویاپار منڈل کے صدر اجے سنگھل بٹو، ایس پی لیڈر حاجی ریحان الحق ،رکن میونسپل بورڈ ایوب بیگ، سید حارث، ہری اوم سنگھل، اسرائیل گوڈ،اسحاق بالے خاں، ستیش ارورہ، اشوک رتڑا، نشات متل، للت موہن گوئل، محمد اعظم، گرجوت سنگھ سیٹھی، سنجیو اگروال، اروند سنگھل، منوج سنگھل، یشراج سنگھل، محمد ندیم سمیت غازی آباد، ہاپوڑ، میرٹھ، کھتولی، مظفرنگر و سہارنپور کے بڑی تعداد میں تاجرموجودرہے۔ریاستی تجاری ٹیکس سمیتی کے نومنتخب صدر ہلاش رائے سنگھل اس سے قبل ایس پی تجارتی منڈل کے قومی صدر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ انہوں نے ویاپار سبھا کا صدر رہتے ایس پی کو تاجروں کے درمیان مضبوط کرنے میں قابل ستائش کردار ادا کیا تھا، اتنا ہی نہیں ہلاش رائے سنگھل ایس پی سربراہ ملائم سنگھ یادو کے جدوجہد کے دنوں کے ساتھی بھی رہے ہے، جس کی وجہ سے ان کی وفاداری اور پارٹی کے تئیں ایماندار تصویر کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت کی ذریعہ ہلاش رائے سنگھل کو یہ اعزاز دیا گیا ہے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment