Today: Monday, November, 19, 2018 Last Update: 11:20 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

جعلسازوں اور گمراہ کرنے والوں کے بہکاوے میں نہ آئیں عوام: شیلادکشت


مصطفی آباد میں حسن احمد کی حمایت میں اترے سینئرکانگریسی*فرقہ پرستی ہی بی جے پی کا ایجنڈا: جگدیش ٹائٹلر*حسن احمد کی اہمیت کو سمجھیں عوام: دلنواز خان*مصطفی آباد کی مزیدترقی کیلئے مجھے ووٹ دیجئے: حسن احمد* مصطفی آباد کی شان ہیں حسن احمد:عشرت جہاں
نئی دہلی ، 2فروری(ایس ٹی بیورو)دہلی کو سنوارنے اور سجانے کا کام کانگریس کی قیادت والی سرکار نے کیا ہے اور اس بات پر ہم آج بھی قائم ہیں کہ اگر عوام نے جعلسازو ں اور دھوکے بازوں سے ہٹ کر ہمیں ووٹ دیا، تو ہم ایک بار پھر دہلی کو خوبصورت بنانے کا کام کریں گے، جس طرح اپنے 15سالہ دور اقتدار میں کیا تھا ۔ ان خیالات کا اظہار دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ شیلا دکشت نے مصطفی آباد سے کانگریس کے امیدوار حسن احمد کی حمایت میں نہرو وہار وارڈ کے سنجے چوک پرمنعقدہ عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے کو سابق ممبر پارلیمنٹ جگدیش ٹائٹلر اور اتر پردیش کے سیانہ کے موجودہ ممبر اسمبلی دلنواز خان، کونسلر عشرت جہاں،کونسلر حاجی تاج محمد اور محمد معروف کے علاوہ متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی خطاب کیا۔ جلسے کی نظامت ڈاکٹر عرفان سہارنپوری نے کی۔ اپنے خطاب میں شیلا دکشت نے کہاکہ حسن احمد وہ لیڈر ہیں، جومصطفی آباد کی ترقی کیلئے ہمیں ہر وقت کہتے رہتے تھے اوران کی لگن، محنت کو دیکھتے ہوئے ہم نے کبھی کسی قسم کا کوئی فنڈ نہیں روکا اورجہاں انہوں نے کہا وہاں پیسہ لگایا۔ شیلا دکشت نے کہا کہ’آپ‘ بی جے پی کی ہیبی پارٹی‘ ہے اور اس کی گمراہ کن باتوں میں لوگ نہ آئیں تو بہتر ہوگا اور اگر ایسا نہ ہوا تو مرکز کی طرح دہلی میں بھی فرقہ پرست طاقتیں قابض ہو جائیں گی۔
سابق ممبرپارلیمنٹ جگدیش ٹائٹلر نے کہاکہ لوگوں میں فرقہ پرستی کی آگ بھڑکا کر اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کرنے والی بی جے پی کبھی کسی کا بھلا نہیں کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی کا قاتل آر ایس ایس کا آدمی تھا اور بی جے پی کو آر ایس ایس ہی چلاتی ہے ، یہ وہی لوگ ہیں جو گاندھی جی کا قتل کر کے الزام مسلمانوں پر لگانے والے تھے، مگرآر ایس ایس کی سازش ناکام ہوئی اور ملک کا مسلمان ایک بڑے فسا د سے بچ گیا اور اس کو بچانے کا کام کسی او رنے نہیں بلکہ ملک کے سیکولر ہندو بھائیوں نے کیا اور ہمیں فخر ہے کہ ہم اپنے سیکولر مسلم بھائیوں کے ساتھ شانہ بہ شانہ ہر سکھ دکھ میں ساتھ ہیں۔ انہوں نے حسن احمد کو ووٹ دے کر کا نگریس کے ہاتھ مضبوط کرنے کی اپیل کی۔اتر پردیش کے سیانہ سے آئے ممبراسمبلی دلنواز خان نے کہا کہ مصطفی آباد میں بڑی تعداد بلند شہر کے رہنے والوں کی ہے اور میں ان سب سے گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ حسن احمد چچا جو میر ے والد کے بہت اچھے دوست رہے ہیں ، ان کو ووٹ کر کے اپنے حلقے کی مکمل طور پر ترقی کی ضمانت لیں۔ یاد رکھئے اگر آپ لوگ بی جے اور اس کی حامی جماعت ’آپ‘ کے چکر میں پھنس گئے تو دوبارہ کبھی اپنا آدمی نہیں لا پاؤ گے اور تم پر فرقہ پرست ہی راج کریں گے۔ حسن احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے حلقہ کیلئے ہر ممکن ترقیاتی امور انجام دیئے یہاں تک پانی لانے کیلئے اپنی ہی سرکار کیخلاف مظاہرہ پر بیٹھ گیا اور پانی لا کر رہا اتنا ہی نہیں گوکل پوری اسمبلی میںآنے والی برج پوری کی سڑک جو میر ے حلقے سے بھی گزرتی ہے، اسے بنوانے کیلئے ورلڈ بینک سے پیسہ لا کر لگایا اور نتیجہ کے طور پر اس پر آپ لوگ آرام کیساتھ اپنی گاڑیاں دوڑاتے ہوئے گزر تے ہیں۔حسن احمد نے کہاکہ ترقی دی ہے، ترقی دیں گے یہی میرا وعدہ ہے۔کونسلر عشرت جہاں نے کہاکہ حسن احمد میرے والد کی طرح ہیں اور مصطفی آباد کے لوگوں کی شان ہیں، اس لئے میں عوام سے گذارش کرتی ہوں کہ انہیں ایک بار پھر منتخب کریں۔ اجلاس میں محمود حسن،حاجی نسیم الدین، شرافت علی، محمد عظیم احمد، اصغر علی انصاری،ذاکر حسین، حاجی عرفان، جاوید چودھری، حاجی اقبال انصاری، بھورے انصاری، دانش ایوبی، مزمل حسین، شریف پہلوا ن، روبن سیفی،سلیم نیتا، علیم انصاری، فیرو ز سیفی،عبد القیوم، عمار ایڈوکیٹ ، وسیم نقوی کے علاوہ کثیرتعداد میں علاقہ کے لوگوں نے شرکت کی ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment