Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 05:23 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

سیکولر ووٹوں کی تقسیم کیلئے کھڑی کی گئی ہے ’آپ‘:حسن احمد

 

مصطفی آباد سے کانگریس امیدوار نے کروال نگر، نہرووہار اور دیال پور میں بی جے پی اور ’آپ‘ پر حملہ کرتے ہوئے مانگے ووٹ
نئی دہلی، 31جنوری(ایس ٹی بیورو) پارٹی کارکنان ہی کانگریس کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، پارٹی کے کارکن پورے جوش وجذبے کے ساتھ الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور ہرحلقے کاکارکن کانگریس کا امیدوار ہے اس لئے ہرکارکن کو چاہئے کہ وہ عوام میں اتحاد پیدا کرنے کیلئے کانگریس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے لوگوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے والوں کو بے نقاب کریں۔ کیونکہ کانگریس کا ایک رکن اپنے آپ میں مکمل تنظیم ہے اور اس کو یہی سکھایا گیا ہے کہ دوسرے لوگوں سے مقابلہ تو کرو مگر عوام میں اتفاق رکھو ۔ ان خیالات کااظہار کانگریس کے سینئر لیڈر اور مصطفی آباد سے کانگریس امیدوار حسن احمدنے مشرقی کراول نگر میں کانگریس کارکنان کی میٹنگ کے دوران کیا۔ دوسری جانب نہرو وہار وارڈ کے دیال پور ڈی 2میں عوامی انتخابی اجلاس سے بھی حسن احمد نے خطاب کیا ۔حلقہ میں انتخابی تشہیر کے ما بین سب سے پہلے حسن احمد نے مختلف کالونیوں میں پیدل گھوم کر لوگوں سے ملاقات کی۔ اس کے بعد مشرقی کراول نگرمیں کانگریس کے سرگرم سیاسی کارکن ستیش چودھری بٹّوکے زیر اہتمام کارکنان کی میٹنگ میں شرکت کی۔ حسن احمدنے کہاکہ کانگریسی کارکنان کو چاہئے کہ الیکشن اپنی جگہ ہے، مگر ہمیں عوام میں قائم پیار اور اتحاد کو تباہ نہیں ہونے دینا ہے جبکہ دیگر سیاسی جماعتیں پھوٹ ڈالو اور راج کر و کے طرز پر کام کررہی ہیں، مگر گمراہ کرنا اور لوگوں کو آپس میں لڑوانا ہندوستانی مزا ج نہیں ہے۔
حسن احمدکے ہمراہ کونسلر پروین معروف کے شوہر محمد معروف، اشوک بگھیل، وشال شرما، حاجی نسیم الدین، میرا سنگھ،فقیر چند، ڈاکٹر اوم پال دھینگان وغیرہ بھی موجود تھے۔ اسی طرح حسن احمد نے نہرووہار وارڈ کے دیال پور میں ایک عوامی انتخابی اجلاس سے خطاب کیا، جس میں سیکڑوں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ رئیس چودھری ، ببلوچودھری ، طاہر قریشی وغیرہ کے ذریعہ منعقدہ میٹنگ کی نظامت روبن سیفی نے کی۔ یہاں پر حسن احمدنے خطاب کرتے ہوئے حسن احمد نے کہا کہ لوگوں کو گمراہ کرنا ٹھیک نہیں ہے اور سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ بات وہی کہیں جو کر سکتے ہوں۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح عام آدمی پارٹی صرف ووٹ کاٹنے کیلئے ہی قائم کی گئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس نے خاص طو ر پر مسلم اکثریتی حلقوں میں اپنے وہ چہرے اتارے ہیں جن کا سماجی خدمات سے کوئی تعلق نہیں۔ حسن احمد نے کہا کہ ہماری پارٹی نے ان کو سرکار چلانے کیلئے مدد دی، مگر وہ خواب وزیراعظم بننے کے دیکھ رہے تھے اور دہلی والوں کو دھوکہ دے کر بھاگ کھڑے ہوئے، اس لئے اب دہلی والے ان کو سبق سکھانے کے موڈ میں ہیں اور جلد ہی نتائج نظر آجائیں گے کہ عوام کو گمراہ کرنے کا کیا انجام ہوتا ہے۔ حسن احمد نے کہاکہ ہم اپنے کام کی بنیاد پر عوام کے دروازے پر آئے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ایک بار پھر عوام ہمیں اپنا لیڈر منتخب کرے گی۔ اس موقع پر کونسلر حاجی تاج محمد، ولی مہدی،ڈاکٹرعرفان سہارنپوری ،ذاکر حسین، نظیر پردھان،اصغر علی انصاری، بی این گوسوامی، شریف پہلوان وغیرہ نے بھی لوگوں کوخطاب کیا۔ اس موقع پر عثمان سیفی، عظیم عباس، رمیز عباس احمد،ڈاکٹر محمد رفیع، محمود حسن، فیروز سیفی کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔

 

...


Advertisment

Advertisment