Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 10:46 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

دہلی کو مکمل ریاست کادرجہ اورسستی بجلی و پانی کا قانونی حق فراہم کرائے گی ’آپ‘


دہلی اسمبلی الیکشن کیلئے عام آدمی پارٹی نے اپنے منشور میں کئے 70وعدے * سکھ فسادات متاثرین کو انصاف دلایاجانا شامل، مگراقلیتوں کے مسائل کیلئےآپ‘ نے نہیں پیش کیاکوئی لائحہ عمل
نثاراحمدخان
نئی دہلی، 31جنوری (ایس ٹی بیورو) دہلی اسمبلی الیکشن کیلئے عام آدمی پارٹی نے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے کہا کہ یہ منشور ہمارے لئے گیتا، بائبل، قرآن، گروگرنتھ صاحب کی طرح ہے اور اگلے 5سال عام آدمی پارٹی کیا کرے گی، اس کے لئے یہ منشور ہمیں گائیڈ کرے گا۔ اس اعلان کے ساتھ کجریوال نے بی جے پی پر منشور نہ لانے کیلئے نشانہ سادھا۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی اپنا منشور نہیں لا رہی ہے کیونکہ انہیں شرم آ رہی ہے۔ لوک سبھا الیکشن کے دوران جو وعدے کئے تھے انہیں مکمل کرنا تو دور کی بات ہے، ان پر کام بھی شروع نہیں کیا ہے۔کجریوال نے بتایا کہ ان کا منشور 4 ماہ کے درمیان ایک بڑی ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے، جس کی قیادت آشیش کھیتان نے کی تھی۔کانسٹی ٹیوشن کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران دہلی یونٹ کے صدر اشوتوش ، منیش سسودیا ، یوگیندر یادو ، آشیش کھیتان ، سنجے سنگھ اور گوپال رائے بھی موجود تھے۔ اس منشور میں70 نکاتی پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں دہلی سے جڑے مختلف معاملات پر بات کی گئی ہے۔ ان میں خواتین، بزرگوں، بچوں سے لے کر نوجوانوں، غریبوں سمیت ہر شہری کو شامل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ عام آدمی پارٹی نے جو بڑے بڑے وعدے کئے ہیں اس میں دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کا وعدہ کیاگیا ہے جبکہ جن لوک پال بل اور سوراج بل کوبھی پارٹی نے ایک بار پھر سرفہرست رکھا ہے۔عام آدمی پارٹی نے بجلی بل نصف کئے جانے اور مفت پانی دینے کا وعدہ پھر کیاہے۔ بجلی پیداکرنے کیلئے اپنا پاور اسٹیشن اور بجلی کمپنیوں میں مقابلہ کرنے کامنصوبہ پیش کیاہے۔ غیرمنظور شدہ کالونیوں میں رہنے والوں کو وہیں پر مکان بناکردینے کا بھی وعدہ کیاہے۔ عام آدمی پارٹی نے دولاکھ عوامی بیت الخلاء کی تعمیر، 20نئے کالج اور 500نئے سرکاری اسکول کھولنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ پرائیویٹ اسکولوں کی فیس کی نگرانی اور خواتین سیکورٹی فورس بھی بنائیں گے۔ اس کے علاوہ دہلی کو مکمل وائی فائی شہر بنائیں گے۔ تاجروں کو عزت دینے اور ویٹ کے ریٹ کم کرنے کا وعدہ کیاگیا ہے۔ خوردہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں کی جائے گی اور 8لاکھ روزگار فراہم کئے جائیں گے۔ دہلی میں 10سے 15لاکھ سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں گے۔ ٹھیکیداری سسٹم کو ختم کرکے ملازمین کو مستقل کیاجائے گا ۔ اس کے علاوہ عام آدمی پارٹی نے 1984سکھ فسادات متاثرین کو انصاف دلانے کا وعدہ کیا ہے، مگر اقلیتوں کے مسائل سے متعلق عام آدمی پارٹی نے کوئی لائحہ عمل پیش نہیں کیاہے۔ گذشتہ الیکشن میں بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر سے متعلق پمفلیٹ تقسیم کرانے والی عام آدمی پارٹی نے اس ایشو پر کوئی بات نہیں کی ہے۔ اس کے علاوہ پارٹی نے مسلمانوں کو بالکل نظرانداز کردیا ہے اور ان کے مسائل سے متعلق کوئی واضح لائحہ عمل نہیں پیش کیاہے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment