Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:03 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

پارٹی کے اصولوں پر چل کر متعلقہ ذ مہ داریوں کو ایمانداری سے پورا کریں گے

 

جامعہ طبیہ دیوبند میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران یوپی چکتشا پریشد بورڈ کے چیئر مین ڈاکٹر انور سعید کا اظہار خیال،ریاستی بورڈ کی توسیع پر ارباب طب اور سماجی و ادبی حلقوں میں خوشی کی لہر
یاسرعثمانی

دیوبند ،31جنوری(ایس ٹی بیورو) آیورویدک و یونانی طبی چکتسا پدھتی بورڈ اتر پردیش کے چیئر مین ڈاکٹر انور سعید نے جامعہ طبیہ دیوبند میں صحافیوں کو اطلاع دیتے ہوئے بتا یا کہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو جی نے اپنے ایک حکم نامہ کے ذریعہ مؤرخہ 20 جنوری 2015 کو ختم ہو رہی ہے بورڈ کی مدت کو مؤرخہ 21 جنوری 2015 سے مزید ایک سال کی توسیع کا مکتوب ارسال کیا ہے ۔عہدی کی توسیع پر وزیر اعلیٰ کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں ۔کہ انہوں نے بورڈچیئر مین کی نیک نیتی پر اعتماد رکھتے ہوئے اس بورڈ کی کارگزاری کا عرصہ ایک سال کے لئے جو مزید بڑھایا ہے اس عرصے میں ان کی اور ان کے بورڈ کی ہر ممکن کوشش یہ ہوگی ۔کہ پارٹی کے اس بھروسے کو قائم رکھیں گے ۔اور پارٹی کے اصولوں اور منصب کے تقاضوں کی بنا پر انجام دیتے رہیں گے ۔چےئرمین ڈاکٹر انور سعید نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے گذشتہ دور اقتدار میں آیورویدک اور یونانی طب سے متعلق لوگوں کی بھلائی اور ترقی کے لئے بہت سارے کام انجام دےئے ہیں۔ ڈاکٹر موصوف نے اس امر کا بھی اعادہ کیا کہ بورڈ اور متعلقہ امور کو اس آئندہ مدت میں بورڈ ان سب کاموں کی تکمیل کیلئے عملی جدوجہد کریں گے ۔ چےئرمین موصوف نے زور دے کر کہا کہ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ ایک نہایت ہوشیار کارگزار اور ایماندار شخص ہیں۔ ان کی انہیں خصوصیات سے تحریک لے کر آیورویک و یونانی طبی چکتسا پدھتی بورڈ اور اس کے چئیرمین نے ماضی میں بھی ایمانداری ،محبت اور خلوص نیت کو اپنا شعار بنایا اور آئندہ بھی وہ ان نکات پر عمل پیرا رہیں گے۔ پریس کانفرنس کے دوران اترپردیش آیورویک و یونانی طبی چکتسا پدھتی بورڈ کے ممبران ڈاکٹر رنجیت سنگھ و ڈاکٹر راجیش یادو بھی موجود تھے انہوں نے چئیرمین صاحب کو اس اضافہ پر مبارکباد دیتے ہوئے بورڈ کی جانب سے مکمل تعمیری تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر بھارت آیورویک کالج کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اکرم اور سہارنپور کے ڈاکٹر محمد جاوید، جامعہ طبیہ دیوبند کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر اختر سعید، پرنسپل ڈاکٹر احتشام الحق صدیقی، وائس پرنسپل ڈاکٹر فصیح صدیقی، ڈاکٹر سلیم احمد خان و شہر کے سیاسی و سماجی کارکن اسد جمال فیضی، عبدالقادرخاں، مسرور ٹھیکیدار تحسین خاں ایڈووکیٹ، رضوان الحق ایڈووکیٹ، شمیم مرتضیٰ فاروقی، رضوان قاسمی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر ریحانہ علوی، ڈاکٹر شائستہ پروین، ڈاکٹر رفعت علی، جمشید انور ، فیصل شہاب، محمد جاوید پیرجی و دیگر اسٹاف ممبران و جملہ طلباء وطالبات وغیرہ نے بھی ڈاکٹر انور سعید اور ان کے بورڈ کو اس مدتِ عمل کے اضافے پر مبارکباد پیش کی۔وہیں ڈاکٹر انور سعید پر پارٹی کے تحت اعتماد کرتے ہوئے انکی چیئر مینی کی ذمہ داری میں ایک سال کی توسیع کی خبر ملتے ہیں طبی اور سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر پائی جارہی ہے ۔

...


Advertisment

Advertisment