Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 09:29 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

ہماری سرکار نے ہمیشہ غریبوں کے مفاد میں کام کیا ہے

 

تحصیل ملک کے آریہ انٹر کالج میدان میں غریبوں کو کمبل تقسیم کرنے کے بعد خطاب کے دوران اعظم خاں کی وضاحت
خان اسلان

رام پور،30جنوری(ایس ٹی بیورو) تحصیل ملک کے آریہ انٹرکالج کے میدان میں کابینہ وزیرمحمداعظم خاں نے غریب عوام کواپنے دست مبارک سے کمبل تقسیم کئے۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے محمداعظم خاں نے کہاکہ غریبوں کوان کاحق پوری ایمانداری کے ساتھ ملنا چاہئے۔ انھوں نے کہاکہ ہمیںآپ لوگوں نے جس منصب پر بٹھایاہے اس کی اتنی ذمہ داریاں ہیں کہ میںآپ لوگوں سے زیادہ ملاقات نہیں کرپاتا جس کامجھے ہمیشہ احساس رہتاہے۔ اعظم خاں نے کہاکہ ہماری سرکارنے ہمیشہ غریبوں کے مفادمیں کام کیاہے یہی وجہ ہے کہ دولت مندلوگوں کے نشانے پرہم اورہماری سرکارہمیشہ رہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ہراس ضرورت مندکواس کاحق ملے جس کاوہ حقدارہے۔ اسی لئے میں نے سوچاکہ اس مرتبہ میں خودہرتحصیل میں جاکر کمبل تقیسم کروں تاکہ آپ لوگوں کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کاموقع ملے۔ اعظم خاں نے کہاکہ کمبل تقسیم کے موقع پر آنا تو ایک بہانہ ہے دراصل میں کچھ وقت آپ کے ساتھ گزارناچاہتاتھا۔انھوں نے اس موقع پر سرکارکی جانب سے چلائی جارہی غریبوں کیلئے بہت سی اسکیموں کاذکربھی کیا۔اعظم خاں نے کہاکہ کچھ فرقہ پرست لوگ ہندوستان کی گنگاجمنی تہذیب کوپارہ پارہ کرناچاہتے ہیں لیکن ابھی ایسے لوگوں کی تعدادبہت ہے جوفرقہ پرست لوگوں کے ذہنوں کوسمجھتے ہیں اوروہ خوب جانتے ہیں کہ ان لوگوں کامقصد تقسیم کرناہے جبکہ ہمارا مقصدجوڑناہے۔انھوں نے کہاکہ آج بابائے قوم مہاتماگاندھی کایوم شہادت ہے اوراسی طرح کے فاشسٹ ذہن رکھنے والے لوگوں نے منصوبہ بندطریقہ سے بابائے قوم مہاتماگاندھی کا قتل کیاتھا جس سے ملک میں آزاد ی کی خوشیوں کو پار ہ پارہ کیا تھا۔ انھوں نے کہاکہ دہشت گردی کی شروعات آزاد ہندوستان میں ناتھورام گوڈسے کے عمل سے ہوئی تھی۔ انھوں نے عوام سے زوردیتے ہوئے کہاکہ ان فرقہ پرست لوگوں کے کسی بھی جھانسے میں نہ آئیں اوراپنے روایتی اتحادواتفاق کوقائم رکھیں جیسے ہمارے آباد واجداد سے ہوتاآرہاہے۔ اس موقع پر ایس ڈی ایم ملک علی حسن قرنی، ڈپٹی کلکٹرگلشن کمار،کے علاوہ انسپکٹرآف اسکول مایادیوی بھی موجودتھیں۔

...


Advertisment

Advertisment