Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 01:04 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

اب ٹوئیٹر کے ذریعہ پی ایم نے کی من کی بات


ای۔ گورننس پر 18ویں نیشنل کانفرنس سے وزیراعظم کا ٹوئیٹر کے ذریعہ خطاب
نئی دہلی،30؍جنوری(یو این آئی) سوشل میڈیا اور جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے وزیراعظم مسٹرنریندر مودی نے ای۔ گورننس کے موقع پر 18ویں نیشنل کانفرنس سے ٹوئیٹر کے ذریعے خطاب کیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب ٹوئیٹر کے ذریعے اس طرح کاکوئی خطاب سامنے آیا ہے ۔ وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا صبح بخیر دوستو! ای گوررننس کے موقع پر 18ویں نیشنل کانفرنس میں ٹوئیٹر کے ذریعے شامل ہوتے ہوئے مجھے خوشی ہورہی ہے ۔ میں ذاتی طور پر اس کانفرنس میں شریک ہونا چاہتا تھا لیکن اس سے قاصر رہا۔ بہرحال میں کسی بھی صورت میں آپ سے بات چیت کرنے سے محروم نہیں رہا۔ میں نے سوچا کہ کانفرنس میں شرکت کیے بغیر میں آپ سے کیسے جڑ سکتا ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے اس میڈیم کے ذریعے آپ سے بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا۔ مجھے معلوم ہے کہ اس کانفرنس میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں ، مسلح افواج ،تعلیم ، صنعت اور پرائیویٹ سیکٹر کے متعدد وفود شرکت کررہے ہیں۔ شرکاء اور ان کی لیاقت سے مؤثر اور کارگر ای۔ گورننس کے حوالے سے اس کانفرنس کو ایک بہتر فورم بنانے میں مدد ملے گی۔ مجھے یہ بھی بتایا گیا کہ اس کانفرنس میں بارہ زمروں کے تحت 22انعامات تقسیم کیے جائیں گے میں تمام انعام یافتگان کو مبارکباد دیتا ہوں اور ان کی کوششوں کی ستائش کرتا ہوں۔ خصوصاً میں اس بات سے خوش ہوں کہ اس سال کے کانفرنس کا موضوع ڈیجیٹل گورننس ، ہنرمندی کے فروغ اور روزگار کے ارد گرد ہے ۔ مرکز ہندوستان کو ڈیجیٹل اعتبار سے ایک بااختیار سوسائٹی اور نالج اکانومی کے نظریے کے ساتھ ڈیجیٹل انڈیا کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے پابند عہد ہے ۔ ہم ایک مضبوط ڈیجیٹل انفراسٹرکچر قائم کرنے کی سمت میں فعالیت کے ساتھ کام کررہے ہیں جو ہمارے شہریوں کے مفادات کی تکمیل کے ساتھ ساتھ ان کی زندگیوں میں تبدیلی لاسکے گا۔ ای۔ گورننس ڈیجیٹل انڈیا کے ہمارے خواب کا ایک لازمی حصہ ہے ۔ حکمرانی کیلئے ہم جس قدر ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے ہندوستان کیلئے یہ اتنا ہی بہتر ہوگا۔ مجھے یقین ہے کہ ٹیکنالوجی اور ای۔ گورننس معاملات کو آسان تر بنانے کے ساتھ ساتھ ان روکاوٹوں کو بھی دور کریگا جس سے کام کی رفتار سست ہوجاتی ہے ۔ میں اس بات پر زور دیتا ہوں کہ آپ موبائل کے ذریعے خدمات کے جتنے مواقع فراہم کیے جاسکتے ہیں انہیں تلاش کریں ۔آئیے دنیا کو ہم اپنے موبائل فون میں داخل کریں۔ مجھے بھروسہ ہے کہ یہ آل انڈیا کانفرنس متعدد نئے خیالات کے حوالے سے مرکزی نکتہ بن جائیگا جس سے آنے والے سالوں میں ہمارے ملک کو مدد ملے گی ۔ ایک با رپھر کانفرنس میں شامل ہونے والے تمام افراد کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ بہت بہت شکریہ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment