Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 10:43 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

سماجوادی پارٹی کی بڑھتی مقبولیت سے مخالف پارٹیاں خوفزدہ

 

ڈاک بنگلے پر ریاستی وزیر ریاست رانا کا کارکنان کے ذریعہ استقبال کے موقع پر اظہار خیال، دیوبند میونسپل بورڈکے ممبرذیشان نجمی ریاست راناکے ضلع نمائندہ منتخب !
یاسرعثمانی
دیوبند،29؍ جنوری(ایس ٹی بیورو) محکمہ خوراک کی صلاح کار سمیتی کے صدر درجہ حاصل وزیر ریاست رانا آج دیوبند پہنچنے پر ایس پی کارکنان کے ذریعہ زور دار استقبال کیا گیا۔ ریاست رانا نے کارکنان سے ایس پی کی مفاد عامہ پالیسیوں کوگھر گھر تک پہنچانے کی اپیل کی۔آج دیوبند پہنچے وزیر مملکت ریاست رانا کا ڈاک بنگلے پر گلپوشی کر پرزور استقبال کیا۔اس موقع پر ریاست رانا نے کہا کہ ایس پی حکومت میں ریاست میں چہار ہا جانب ترقیاتی کام ترجیحی طورپر کرائے جارہے ہیں، حکومت ترقی کے ایجنڈے پر بغیر امتیاز کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کی مقبولیت سے اپوزیشن بوکھلائے ہوئے ہیں جس کے سبب وہ لوگ ایس پی حکومت پر بے بنیاد الزامات لگانے میں مصروف ہے۔انہوں نے کارکنان سے گروپ بندی چھوڑ کرمشن 2017 کے کام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے ذریعہ کئے جا رہے کاموں سے خوش ہو کر عوام پھر سے ایس پی کو ریاست کی اقتدار سونپنے کا من بنا چکی ہے۔ اس موقع پر ریاستی وزیر مملکت ریاست رانا نے رکن میونسپل بورڈ ذیشان نجمی کو ضلع سہارنپور کا اپنا نمائندہ قرار دیا۔اور متعلقہ ذمہ داریوں کے بابت روشناش کرایا ۔اس حسن انتخاب پر کارکنان نے خوشی کا اظہار کیا ۔دریں اثناء وزیر مملکت کو پگڑی پہنا کر اعزاز سے نوازا۔ اس موقع پرشہر چیئرمین معاویہ علی ،رکن میونسپل بورڈ دیشان نجمی، سید حارث،فیصل نور شبوّ،جنید صدیقی،اسلم مکھیا،طاہر حسن شبلی،اقبال انصاری،وجاہت انور،ارشد صدیقی وغیرہ سمیت کثیر تعداد میں کارکنان موجودرہے۔

...


Advertisment

Advertisment