Today: Tuesday, September, 25, 2018 Last Update: 06:28 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

ملک کی ترقی کیلئے خواتین کی تعلیم نہایت ضروری

 

مدارس میں پہنچنے سے مجھے روحانی خوشی اور طاقت حاصل ہوتی ہے،مو ضع جٹھیاحسین پورمیں جامعۃ الطیبات کالج کا کابینی وزیرمحمد اعظم خاں کے ہاتھوں افتتاح، مولانامحمدعلی جوہرٹرسٹ کی جانب سے ایک لاکھ روپیہ اورچودھری منورسلیم کی راجیہ سبھاگرانٹ سے 5لاکھ روپیہ کالج کوعطیہ دینے کا اعلان، آسام کے فرقہ وارانہ فسادسے متاثرہ کنبوں کی 40لڑکیاں اسی کالج میں مفت تعلیم حاصل کررہی ہیں:اسلم جاوید قاسمی

خان اسلان

رام پور،30ستمبر،ایس ٹی بیورو:مو ضع جٹھیاحسین پورمیں جامعۃ الطیبات کالج کاافتتاح کابینہ وزیرمحمداعظم خاں کے دست مبارک سے عمل میںآیا۔تقریب میں مہمان ذی وقارکی حیثیت سے مولانامحمدطارق شہرامام امروہہ نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز قاری فہیم الدین نے کلام الٰہی کی تلاوت سے کیا۔اس موقع پرکابینہ وزیرمحمداعظم خاں نے اپنے خطاب میں کہاکہ ملک کی ترقی کیلئے خواتین کی تعلیم نہایت ضروری ہے۔ کیونکہ ایک لڑکی کی تعلیم سے ایک پوراکنبہ تعلیم یافتہ بنتاہے۔ انھوں نے کالج کے بانی مولانامحمداسلم جاویدقاسمی کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ آپ جودینی وتعلیمی خدمات انجام دے رہے ہیں وہ ایک مثال ہے۔اعظم خاں نے کہاکہ جب بھی مجھے مدارس میں پہنچنے کاموقع حاصل ہوتا ہے تومجھے روحانی خوشی اور طاقت حاصل ہوتی ہے۔اس موقع پرکابینہ وزیراعظم خاں نے مولانامحمدعلی جوہرٹرسٹ کی جانب سے ایک لاکھ روپیہ اورچودھری منورسلیم کی راجیہ سبھاگرانٹ سے 5لاکھ روپیہ کاعطیہ کالج کو دینے کااعلان بھی کیا۔کالج کے بانی وجمعیۃ العلماء ہندکے ضلع صدرمولانااسلم جاویدقاسمی نے بتایاکہ آسام کے فرقہ وارانہ فسادسے متاثرہ کنبوں کی 40لڑکیاں ہمارے زیرسایہ رہ رہی ہیں اورانھیں اسی اسکول میں مفت تعلیم دی جائے گی۔اس موقع پرمولانا محمد طارق اور مولاناعبدالخالق ندوی شیخ الحدیث جامعۃ الصالحات نے بھی خطاب کیا۔افتتاحی تقریب میں چیئرمین ضلع پنچایت حافظ عبدالسلام،چیئرمین ضلع سہکاری بینک سلیم قاسم ،چیئرمین میونسپل بورڈ اظہر احمد خاں،سابق رکن اسمبلی افروزعلی خاں،سابق چیئرمین ضلع پنچایت مشکوراحمدمنا،رضوان احمد پردھان، مولانا زاہدعلی ،حافظ مقیم ،مولانامسلم سمیت دور دراز علاقوں سے بھی لوگوں نے شرکت کی۔

...


Advertisment

Advertisment