Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 11:11 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

ایسے نمائندہ کو کامیاب بنائیں جوسبھی کے ساتھ یکساں سلوک کرے: آشوتوش

 

سیتا رام بازار میں آپ امید وارعاصم احمد خان کی حمایت میں منعقدہ جلسہ میں امڈی عوام کی بھیڑ

نئی دہلی ،29جنوری(پریس ریلیز)مٹیا محل اسمبلی حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے امید وار عاصم احمد خان کی حمایت میں سیتا رام بازار چوراسی گھنٹہ مندر کے نزدیک عوامی جلسہ میں ہزاروں کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے آپ لیڈر آشوتوش گپتا نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ حلقہ کا نمائندہ متعصب ذہنیت کا مالک ہے ۔ انھوں نے کہا کہ آر ٹی آئی سے جو معلومات ملی ہیں اور سیتا رام بازار کے بزرگوں نے جو شکایتیں عوامی نمائند ے کے تعلق سے اس اسٹیج کے ذریعہ کی ہیں اس سے واضح ہو تا کہ موجودہ عوامی نمائندہ متعصب ذہنیت رکھتا ہے ۔ آشوتوش گپتا نے مزید کہا کہ اب عوام کو طے کرنا ہے کہ وہ ایسے شخص کو اپنا نمائندہ منتخب کرتے ہیں جو ہندو ؤں کے لئے متعصب ذہنیت رکھتا ہے یا ایسے شخص کو اپنا نمائندہ بنائیں گے جو ہندو مسلم سکھ عیسائی سبھی کے ساتھ یکساں سلوک کا طرفدار ہے ۔ انھوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے کبھی بھی فرقہ پرستی کی سیاست نہیں کی ہے اس طرح کی سوچ رکھنے والے لیڈران بھائی کو بھائی سے لڑاکر کامیاب تو ہو جاتے ہیں لیکن اس حلقہ کی اور ملک کی ترقی میں کبھی کوئی کام نہیں کرسکتے ۔انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کے وزیر اعظم کو عید مبارک کہتے ہوئے شرم محسوس ہوتی ہے پہلی بار ایسا ہوا کہ اس ملک کے وزیر اعظم کی طرف سے رمضان میں افطار پارٹی منعقد نہیں کی گئی ، اس طرح کی سوچ اس ملک کو کبھی بھی آگے نہیں لے جا سکتی ۔ آشوتوش نے کہا کہ جب تک ہم سب کو ساتھ لے کر نہیں چلیں گے اس ملک کی ترقی ناگزیر ہے۔ انھوں نے عام آدمی پارٹی کے 49دنوں کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ رشوت خوری بند کی گئی ، کارپوریشن اور سرکاری محکموں میں بد عنوانی پر لگا م لگی ، بجلی کی قیمتیں آدھی کی گئیں پانی مفت دیا گیا یہ سب کجریوال کی سرکار میں ہوا کیوں کہ عام آدمی پارٹی جو کہتی ہے وہ کرتی ہے ۔ آخر میں انھوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کو مکمل اکثریت کے ساتھ کامیاب بناکر اسمبلی میں بھیجیں گے تاکہ ایک بار پھر دہلی میں رشوت خوری بند کی جائے ، بجلی پانی کے بلوں سے عوام کو راحت ملے ۔ اس موقع پرآپ کے امید وار عاصم احمد خان نے کہا کہ سیتا رام بازار حلقہ میں ترقیاتی کاموں کو لے کر علاقائی لوگوں کی طرف سے ایک آر ٹی آئی ڈالی گئی تھی جس کا جواب ہمیں ملا ہے جس میں واضح طور پر لکھا ہے کہ حلقہ سیتا رام بازار میں ایم ایل اے فنڈ سے ایک پیسے کا بھی کام نہیں ہوا ہے جو کام ہوا ہے وہ جل بورڈ کی جانب سے ہوا ہے جس کو کرانے کے لئے ایم ایل اے کی پر میشن کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔ عاصم احمد خان نے کہا کہ اس آر ٹی آئی کے جواب سے واضح ہوتا ہے کہ حلقہ کا نمائندہ مخصوص طبقہ کا طرفدار ہے اس طرح کا رویہ کسی بھی منتخب عوامی نمائندے کے لئے اخلاقی پستی کی علامت ہے جو سراسر ان کی متعصب ذہنیت کی طرف اشار ہ کر رہا ہے ۔جلسہ کی صدارت علاقہ کے بزرگ گرو ونود کمار گپتا نے کی جبکہ نظامت کے فرائض میونسپل کونسلر راکیش کمار نے بحسن خوبی انجا م دئیے ۔نعیم ملک ، ننو ملک ، شوبھا رام ، اشتیاق ملک ، محمد طیب وغیرہ نے بھی شرکت کی۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment