Today: Thursday, November, 22, 2018 Last Update: 02:05 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

فروری میں پہلی بار’اترپردیش پرواسی بھارتیہ دیوس‘کا ہوگا انعقاد

 

لکھنؤ ، 28؍جنوری(آئی این ایس انڈیا )گجرات میں پرواسی بھارتیہ دیوس کے موقع پر’یوپی رائزنگ ‘کے پوسٹر ہٹائے جانے سے ناراض اتر پردیش کی حکومت نے پہلی بار’اتر پردیش پرواسی بھارتیہ دیو س ‘منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔اس تقریب کا انعقاد اگلے مہینے کیا جائے گا اور اس کے ذریعے سرمایہ کاروں کوراغب کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست کی ترقی میں مہا جر ہندوستانیوں کو شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ریاستی حکومت کے این آر آئی محکمہ کے مشیر مدھو کر جیٹلی نے آج میڈیا کو بتایا کہ ہم پہلی بار ریاست میں پرواسی بھارتیہ دیوس منعقد کرنے جا رہے ہیں۔منصوبہ کے مطابق اتر پردیش پرواسی بھارتیہ دیوس 28؍فروری اور 1 ؍مارچ کوہوگا۔اس میں مہاجر ہندوستانیوں کے علاوہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو مدعو کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے 5 میٹرو ریل پروجیکٹ سمیت کئی ترقیاتی منصوبوں کی شروعا ت کی ہے ۔ان میں سے ایک میٹرو پروجیکٹ وزیراعظم نریندرمودی کے لو ک سبھا حلقہ وارانسی کے لئے بھی ہے۔جیٹلی نے کہا کہ جب 2012میں سماجوادی پارٹی کی حکومت بنی تھی تو اترپردیش میں 5 میٹروپروجیکٹ پر کام شروع ہوا۔وارانسی، لکھنؤ اور آگرہ سمیت 5 شہروں کے میٹرو پروجیکٹ کے لئے تقریبا ڈھائی لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے لئے مئی 2014میں علیحدہ این آر آئی محکمہ کی تشکیل کی گئی تاکہ اترپردیش میں سرمایہ کاری کے عمل میں غیر مقیم ہندوستانیوں کی مدد کی کی جاسکے ۔جیٹلی کہا کہ پروگرام کی تاریخوں کو حتمی شکل دیئے جانے کے بعد پرواسی بھارتیہ دیو س میں شامل ہونے والے ممکنہ مہمانوں کی فہرست تیار کی جائے گی۔اترپردیش پرواسی بھارتیہ دیو س کے دوران ریاست کے ان شعبوں کو اجاگر کیا جائے گا ، جن میں این آر آئی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی ترقی کی شرح 6.8فیصد ہے جو ملکی اوسط سے زیادہ ہے۔بھاری ، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں میں سرمایہ کاری گزشتہ دو سال کے دوران 20ہزار کروڑ روپے رہی ہے ۔ہم ان ممالک کو ہدف بنائیں گے، جہاں بنیادی طور پر یوپی کے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے کیونکہ یوپی سے تعلق ہونے کی وجہ سے وہ یہاں آنے کے خواہش مند ہوں گے۔احمد آباد میں اس مہینہ کی شروعات میں 3 روزہ مہا جر بھارتیہ دیو س کے دوران اہم مقامات پر اتر پردیش حکومت نے پوسٹر اور اشتہارات لگائے تھے، جن میں لوگوں کو اتر پردیش میں سرمایہ کاری کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔احمد آباد میونسپل کارپوریشن نے تکنیکی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے ’یوپی را ئزنگ ‘کے پوسٹر اور ریا ست کے وزیر اعلی اکھلیش یادو کی ایک تصویر ہٹوادیا تھا۔اتر پردیش کی حکومت نے اس کی مخالفت بھی کی تھی۔

 

...


Advertisment

Advertisment