Today: Thursday, November, 22, 2018 Last Update: 02:10 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

راجدھانی میں سیاسی پارہ شباب پر

 

ہارون یو سف اور شعیب اقبال نے کیا مشترکہ میٹنگوں کاا نعقاد،امیدواروں کے ذریعے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش جاری!
امیر احمد راجہ
نئی دہلی،28،جنوری(ایس ٹی بیورو) دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخ جو جو نزدیک آتی جا رہی ہے ویسے ویسے سیاسی پارٹیوں کے امیدوار اور کارکنان میں جو ش و خروش بڑھتا جا رہا ہے۔سبھی امیدوار اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی مہم چلا نے میں مشغول ہیں۔پبلک میٹنگوں ،کارنر میٹنگوں کے ساتھ ساتھ گھر گھر جاکر لوگوں سے ملا قات کر زیادہ سے زیادہ ووٹ بٹورنے کا سلسلہ جاری ہے۔اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہو ئے حلقہ بلی ماران سے کانگریسی امیدوار ہارون یو سف نے کل نبی کریم علا قے کا دورہ کیا انہوں نے لوگوں سے گھر گھر جاکر ملاقات کی اور لوگوں سے کا نگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔بعد ازاں ان کی حمایت میں کل رات قصاب پورہ علا قے میں ایک پبلک میٹنگ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں کانگریسی کار کنان کے علا وہ علا قے کے لو گوں نے شر کت کی۔اس مو قع پر علا قے کے لوگوں نے اپنے محبوب رہنما کا پھو لوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا۔محلہ نیاریان میں بھی آج شام کانگریسی امیدوار ہارون یو سف اور شعیب اقبال کی حمایت میں ایک مشترکہ کار نر میٹنگ محمد شکیل عرف ڈبو کے مکان میں منعقد کی گئی جس میں کثیر تعداد میں حلقہ بلی ماران اورحلقہ مٹیا محل کے کانگریسی کار کنان کے علا وہ بڑی تعداد میں اہل علا قہ نے شرکت کی۔اس موقع پر دونوں لیڈران کا اہل علا قہ نے پھولوں کا ہار پہنا کر والہانہ استقبال کیا اور دونوں لیڈران کے ذریعے کرائے گئے ترقیاتی کاموں کی سرا ہنا کی گئی اور انہیں اپنی بھر پور حمایت کا بھی یقین دلا یا۔اس مو قع پر لوگوں کو خطاب کرتے ہو ئے شعیب اقبال نے کہا کہ عآپ پار ٹی بی جے پی کا ہی بی گروپ ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی لوگوں میں اپنا اعتماد کھو چکی ہے ،سات مہینے گذرنے کے بعد بھی نر یندر مودی نے عوام سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی مسلم ووٹوں کو خراب کرا نے کیلئے عام آدمی پار ٹی کی پشت پناہی کر رہی ہے۔اس مو قع پر ہارون یو سف نے اپنی تقریر میں بی جے پی اور عآپ کو نشانہ بناتے ہو ئے کہا کہ ان دونوں پارٹیوں کا اندر خانہ ایک ہی منصو بہ ہے اور وہ ہے آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل کر نا۔بھا رتیہ جنتا پارٹی جب مسلمانوں کو اعتماد میں نہیں لے سکی تو اس نے عآپ کو جنم دیا تاکہ مسلما نوں کو گمراہ کیا جا سکے اور مسلم ووٹوں کو بر باد کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا یہ اس سوچی سمجھی سازش ہے جس سے ہر آدمی کو ہو شیار رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس وہ جماعت ہے جس نے ہندوستان کے سیکولرازم وقارکا ہمیشہ نہ صرف تحفظ کیا ہے بلکہ اسے قائم رکھنے کیلئے ہر طرح کی قر بانی دی ہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کسی کے بہکاوے نہ آئیں اور کانگریس کو ہی ووٹ دیں۔میٹنگ میں شر کت کر نے والوں میں سابق کونسلر ضمیر احمد، عرفان میر، جاوید خان،مختار جواہر،اقبال پہلوان،حفیظ الحق، اطہر لد ھیا نوی، مختار احمد منڈی والے ،سعیدہ بیگم، محمد شاہد،سید آصف علی،نعیم بھارتی،ایم شاہد خان(خان ٹیلرس)جلیل عثمانی،افتخار احمد پپو،ابوالکلام منڈی والے،ندیم قا ضی،جاوید افسر،گلزار خان،دہلی کی گلیاں سو سائیٹی کے صدر اکبر علی،ایم نفیس،چودھری شاہد،ضمیر احمد،محمد فرقان،خلیل احمد،ضمیر احمد گڈو وگیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔بعد ازاں ہارون یو سف کی حمایت میں چر خے والان اور اندارہ کنواں پر بھی ایک بپلک میٹنگ کا انعقاد کیا گیاجس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شر کت کی۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment