Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 11:28 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

بیدی کو ہرانے کیلئے بی جے پی لیڈران رچ رہے ہیں سازش

 

اروند کجریوال نے شکور بستی میں ریلی کے دوران ہرش وردھن، وجے گوئل اور اپادھیائے پر کرن کیخلاف کام کرنے کا الزام لگایا
نئی دہلی، 28جنوری(ایس ٹی بیورو) دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے تشہیری مہم کی کمان سنبھال رہے عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے بدھ کو دعوی کیا ہے کہ بی جے پی لیڈر کرن بیدی کو شکست دینے میں ان کی پارٹی کے ہی لیڈر لگے ہوئے ہیں۔ شکور بستی میں منعقدہ ایک انتخابی ریلی میں کجریوال نے کہا کہ انہیں کچھ بی جے پی لیڈروں نے فون کر کے اس کی اطلاع دی۔کجریوال نے کہاکہ بی جے پی گھبرائی ہوئی ہے، بی جے پی کے کچھ لیڈر کے مجھے فون بھی آئے۔ وہ بول رہے تھے، آپ گھبراو نہیں، ہم سب مل کر کرن جی کو ہرائیں گے۔ میں نے بولا’میرے کو کیوں گھبرانا ہے‘ جب آپ ہو تو ہم کو فکر کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ کجریوال کے مطابق بی جے پی لیڈر وجے گوئل، ستیش اپادھیائے اور ہرش وردھن اور وجیندر گپتا وغیرہ کرن بیدی کے خلاف سازش رچ رہے ہیں۔اس دوران کجریوال نے یہ بھی کہا کہ اگر کرن جی سیاست جوائن کرنا چاہتی تھیں، تو وہ آپ جیسی ایماندار پارٹی میں بھی آ سکتی تھیں، لیکن انہوں نے بی جے پی جیسی بدعنوان پارٹی میں جانا مناسب سمجھا۔کجریوال نے مزید کہاکہ میں کرن جی کی عزت کرتا ہوں۔ بڑی بہن جیسی ہیں، لیکن وہ بی جے پی کی سازش سمجھ نہیں پائیں۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment