Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 09:47 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

تمام افسران اپنی ذمہ داریوں کوپوری ایماندری سے نبھائیں


یوم رائے دہندگان کے سلسلے میں اسکول ، مدارس اورآنگن باڑی سے وابسطہ افرادکی ریلی کوہری جھنڈی دکھاکرروانہ کرتے ہوئے ضلع کلکٹرسی پی ترپاٹھی کی اساتذہ وافسران کو ہدایت
خان اسلان
رام پور،24جنوری(ایس ٹی بیورو) یوم رائے دہندگان کے سلسلے میں اسکول ، مدارس اورآنگن باڑی سے وابسطہ افرادکی ریلی کوہری جھنڈی دکھاکرضلع کلکٹرسی پی ترپاٹھی نے روانہ کیا۔ صبح 12بجے قلعہ معلی سے اسکول ومدارس کے بچوں پرمشتمل ریلی شہرکے مختلف شاہراہوں سے گذرتی ہوئی گاندھی سمادھی پراختتام پذیرہوئی۔ اس موقع پراسکول کے اساتذہ وافسران کوخطاب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نے کہاکہ کل(آج) یوم رائے دہندگان منایاجارہاہے۔اس سلسلے میں ضروری ہے کہ تمام افسران اپنی ذمہ داریوں کوپوری ایماندری سے نبھائیں اورجس نوجوان کی عمر 18سال کی ہوچکی ہے ان کوفہرست رائے دہندگان میں شامل کریں۔ انھوں نے کہاکہ یہ ریلی اسی لئے منعقدکی گئی ہے کہ عوام میں بھی بیداری پیداہو۔ انھوں نے افسران سے کہاکہ جمہوریت کی مضبوطی میں اپنے آپ کوشریک کریں۔ انھوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی مہم چلاکر18سال کے نوجوانوں کوفہرست رائے دہندگان میں شامل کیاجاچہاہے ۔ سرکارکی منشاہے کہ کوئی بھی شخص اپنے ووٹ کے حق سے محروم نہ رہے۔ اس موقع پرایڈیشنل کلکٹرایم پی سنگھ ، انسپکٹرآف اسکول مایادیوی،بیسک تعلیم افسراجے تیواری،اقلیتی بہبودافسرآرپی سنگھ، سی اوسٹی آل حسن خاں، رحمن لطیف خاں، نسرین توصیف کے علاوہ مرتضیٰ اسکول، خورشیدانٹرکالج، کھاری کنواں انٹرکالج، مدرسہ جامع العلوم فرقانیہ، مدرسہ جامعۃ الانصارسمیت مختلف اسکولوں کے اساتذہ موجودتھے۔

...


Advertisment

Advertisment