Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 04:02 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

بی جے پی کے ساتھ پی ڈی پی کی بات چیت جاری


وزارت اعلیٰ کی کرسی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا:مفتی سعید

جموں، 24جنوری (یوا ین آئی) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سرپرست مفتی محمدسعید نے آج کہاکہ جموں و کشمیر میں حکومت کے قیام کے سلسلے میں پی ڈی پی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور کم از کم مشترکہ پروگرام پر اتفاق ہونے پر اعلی سطحی بات چیت ہوگی۔جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلی نے پی ڈی پی کی ترجیحات کا شمارا کراتے ہوئے یہ اشارہ بھی دیا ہے کہ پارٹی اپنے نظریات اور اہم ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔مسٹر سعید نے کہا کہ حکومت کے قیام کے لئے کم از کم مشترکہ پروگرام پر بی جے پی کے ساتھ بات چیت جاری ہے ۔ اگر سی پی ایم پر اتفاق رائے ہوا تو آگے ٹھوس مذاکرا ت ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی اور سرحد پر قیام امن اور ریاست میں امن قائم کرنے ، ریاست سے مسلح افواج خصوصی قانون کو ہٹانا، پن بجلی پروجیکٹ پر ریاستی حکومت کا مالکانہ حق، تینوں علاقوں کی ترقی اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے روزگار پیدا کرنا پی ڈی وی کی ترجیحات ہیں۔مسٹر سعید نے کہا کہ ان کے لئے وزیراعلی کا عہدہ اہم نہیں ہے بلکہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی عزت کی حفاظت کہیں زیادہ اہم ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتّخاب میں عوام کا فیصلہ منقسم ہے ۔ مسٹر سعید نے کہا کہ 2002میں ایسا ہی فیصلہ آیا تھا لیکن مرکز کی اس وقت کی این ڈی اے حکومت کی مدد سے ریاست میں امن کا ماحول قائم ہوا تھا اور ترقی ممکن ہوئی تھی۔دریں اثنا ممبر پارلیمنٹ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی لیڈر محبوبہ مفتی کو ایک بار پھر جماعت کی صدر کے طور پر منتخب کرلیا گیا ہے ۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ محبوبہ کو ہفتہ کی صبح پی ڈی پی کی صدر کے طور پر منتخب کرلیا گیا جس کیلئے پارٹی ہیڈکوارٹر پر انتخابات منعقد کئے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ محبوبہ مفتی کا نام ممبر پارلیمنٹ طارق حمید قرہ نے تجویز کیا تھا۔ اس دوران پی ڈی پی کے سرپرست اور ریاست جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کی جماعت وزارت اعلیٰ کے عہدے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں نئی حکومت تشکیل دینے کیلئے بی جے پی کے ساتھ مشروط بات چیت جاری ہے ۔ مفتی سعید نے کہا کہ آرمڈ فورسز اسپیشل پاورس ایکٹ (افسپا) کی منسوخی، پاکستان کے ساتھ مذکرات اور کم از کم مشترکہ پروگرام میں شامل کئے جانے والے دوسرے امور پر پی ڈی پی اپنے موقف سے کسی بھی صورت میں پیچھے نہیں ہٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو آگے بڑھ کر پی ڈی پی کے ساتھ تعمیری بات چیت شروع کرنی چاہئے ۔پی ڈی پی کی نو منتخب صدر محبوبہ مفتی نے اپنے خطاب میں ریاست جموں وکشمیر کو حاصل دفعہ 370 کی مزید مضبوطی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دفعہ ملک اور ریاست کے درمیان پل کا کام کرتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مرکز اور پی ڈی پی کیلئے ریاستی عوام کے دل اور دماغ جیتے کا اچھا موقع ہے ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment