Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 03:41 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

آپ‘ نے کرن بیدی کو بتایا موقع پرست

عام آدمی پارٹی نے آٹو پر کجریوال کیساتھ ایماندار اور بیدی کے نام کیساتھ موقع پرست لکھ کر بی جے پی پر کیاحملہ
نثاراحمدخان
نئی دہلی، 24جنوری (ایس ٹی بیورو) عام آدمی پارٹی اور بی جے پی لیڈران کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔ جہاں ایک دوسرے پر الزام تراشی کا سلسلہ چل رہا ہے وہیں عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کے وزیراعلیٰ عہدے کی امیدوار اور ملک کی پہلی خاتون آئی پی ایس افسر کرن بیدی کو آمنے سامنے کی ٹکر دینے کا من بنا لیا ہے۔ اب تک کرن بیدی پر سیدھے طور پر حملہ کرنے سے بچتی رہی عام آدمی پارٹی نے کرن بیدی کو موقع پرست قرار دیتے ہوئے ان کے پوسٹر کجریوال کے ساتھ ٹھیک اسی طرح لگائے ہیں جس طرح الیکشن کا اعلان ہونے سے قبل بی جے پی کے سینئر لیڈر جگدیش مکھی کے لگائے تھے۔بی جے پی نے جب سے بیدی کو وزیراعلیٰ عہدے کااپنا امیدار بنایا تھاتبھی سے یہ چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں کہ کرن بیدی کے سامنے بھی اروند کجریوال کے پوسٹر لگائے جائیں گے۔ گذشتہ روز بھی اروند کجریوال سے اس سلسلے میں میڈیا نے سوال سوال پوچھا تھا،مگر اس وقت انہوں نے گول مول جواب دیا تھا، مگر آج انہوں نے کرن بیدی کو موقع پرست قرار دیتے ہوئے ان کی تصویریں لگائی ہیں۔ اروندکجریوال نے کہا کہ یہ تو بی جے پی سے پوچھا جانا چاہئے کہ کرن بیدی کے پوسٹر لگائیں یا نہیں، لیکن ہفتہ کو ہی دہلی کے آٹو پر اروند کجریوال اور کرن بیدی کی تصویریں لگی ہوئی نظر آئیں۔ عام آدمی پارٹی کی طرف سے آٹو پر جو تصویریں لگائی گئی ہیں، ان میں کجریوال کی تصویر کے نیچے ایماندار لکھا ہے جبکہ کرن بیدی کے تصویر کے نیچے موقع پرست لکھاگیاہے۔ اس پوسٹرکے سامنے آنے کے بعد بی جے پی لیڈروں نے ناراضگی کااظہار کیاہے۔ اروند کجریوال کیخلاف نئی دہلی سیٹ سے بی جے پی کی امیدوار نوپور شرما نے کہاکہ کجریوال موقع پرست ہیں، وہ ایک سال کے اندر تین الیکشن لڑنے چلے گئے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں صرف اقتدار چاہئے اور وہ اسی کے بھوکے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا کوئی دوسرا مقصد نہیں ہے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment