Today: Tuesday, November, 20, 2018 Last Update: 08:41 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

سماجوادی حکومت نے کھیلوں کوبھی بڑھاوادیاہے


محمدعلی جوہریونیورسٹی میں چل رہے نیشنل یوتھ والی بال چمپئن ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں کامیاب کھلاڑیوں کومیڈل اورانعامات تقسیم کرتے ہوئیمحکمہ تعمیرات عامہ کے کابینہ وزیرشیوپال یادوکی وضاحت
خان اسلان

رام پور،23جنوری(ایس ٹی بیورو) محمدعلی جوہریونیورسٹی میں چل رہے نیشنل یوتھ والی بال چمپئن ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب میں اترپردیش کے محکمہ تعمیرات عامہ کے کابینہ وزیرشیوپال یادونے کامیاب کھلاڑیوں کو میڈل اورانعامات تقسیم کئے۔ جہاں سماجوادی پارٹی کے کارکنان اورافسران نے ان کاوالہانہ استقال کیا۔ کابینہ وزیر شیوپال یادونے اس موقع پراپنے خطاب میں کہاکہ سماجوادی سرکارنے جوعوام سے وعدہ کئے تھے ان سبھی کوپوراکررہی ہے۔ سماجوادی پارٹی نے کھیلوں کوبھی بڑھاوا دیاہے۔ خاص طور سے ان کھیلوں کوجن میں ہندوستان کے لوگ کافی دلچسپی لیتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ والی بال ایک ہندوستانی اوراچھاکھیل ہے جس کوہرشخص پسندکرتاہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ سرکارنے کھلاڑیوں کے وقارکوبلند کیا ہے۔شیوپال سنگھ یادو نے کہا کہ سرکار کا مقصد ہے کہ ہرنیائے پنچایت میں ایک اسٹیڈیم بنایاجائے جس سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا بھرپور موقع ملے۔ انھوں نے اس موقع پر جوہر یونیورسٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ وزیر محمد اعظم خاں نے قلیل مدت میں اتنی وسیع یونیورسٹی قائم کرکے یہ ثابت کردیا کہ وہ خود کتنی صلاحیتوں کے انسان ہیں۔ س کے بعدانھوں نے کامیاب کھلاڑیوں کو میڈل پہناکراعزازسے نوازا۔اپنی صدارتی خطبہ میں جوہر یونیورسٹی کے بانی اور چانسلر محمد اعظم خاں نے ٹورنامنٹ انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اس ٹورنامنٹ کے لئے جوہر یونیورسٹی کا انتخاب کرکے یہ ثابت کردیا کہ جوہر یو نیورسٹی اب دنیا میں مقبول عام ہوچکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش رہے گی کہ آئندہ بھی ہم تعلیم کے ساتھ دوسرے کھیلوں کے بھی ٹورنامنٹ کرائیں۔ انھوں نے تقریب میں شرکت کے شیوپال یادو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان حضرات کے تعاون سے ہی ہمارے حوصلوں کو جلا ملتی ہے۔تقریب میں ڈی آئی جی، ضلع کلکٹر، کپتان پولیس کے علاوہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد یونس نمایاں طور پر موجود تھے۔

...


Advertisment

Advertisment