Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 11:33 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

سیکولر روایات دفن نہیں ہونے دیں گے

 

جھارکھنڈ اسمبلی کیلئے ’ کانگریس لیجسلیٹیو پارٹی ‘کا لیڈر منتخب ہونے کا بعد عالمگیر عالم کا بیان
محمد احمد

نئی دہلی ،23جنوری( ایس ٹی بیورو) جھارکھنڈ کے سابق اسپیکر اور سابق سی ایل پی لیڈر عالمگیر عالم کو آل انڈیا کانگریس پارٹی کی جانب سے جھارکھنڈ اسمبلی کیلئے ’ سی ایل پی‘ لیڈر منتخب کیا گیا ہے ۔ اس بات کی اطلاع کانگریس پارٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں دی گئی ہے ۔ مسٹر جناردن دیوید ی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کانگریس پارٹی نے عالمگیر عالم کو جھارکھنڈ اسمبلی کیلئے سی ایل پی منتخب کیا ہے ۔ اس تعلق سے سیاسی تقدیر نے عالمگیر عالم سے کچھ سوالات کئے ہیں ، قارئین کے استفادے کیلئے وہ پیش خدمت ہیں:
س: مسٹر عالمگیر آپ کے سامنے اس وقت کیا چیلنجر ہیں؟
ج: مجھے خوشی ہے پارٹی نے میرے نام کا انتخاب کیا ہے ۔ لوگوں کی پریشانیوں کو اٹھائیں گے اور ان کو حل کرنے کیلئے سرکار پر دباؤ بھی بنائیں گے ۔ لینڈ ایکویزیشن ایکٹ ہمارا سب سے بڑا مدعہ ہے ۔ آدیواسیوں کے مسائل اور اساتذہ کی تقرریوں کا معاملہ بھی ہمارے سامنے ہیں ۔ ہم کسی بھی عوامی مسئلہ سے سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔
س: موجودہ سرکار سابقہ روایات سے ہٹ رہی ہے؟
ج: جی !جمعہ کے دن معمول کے مطابق اسمبلی ملتوی نہیں کی گئی ۔ اس کا ہمیں احساس ہے ۔ ہم تمام مسائل پر سرکار سے بات کریں گے اور سابقہ سیکولر روایات کو نہیں مرنے دیں گے ۔
س: عہدہ ملنے کے بعد مسلم لیڈران سیکولر بننے کی فراق میں مسلم مسائل سے سمجھوتہ کرلیتے ہیں ؟
ج: ایسا بالکل نہیں ہے !مسائل مسائل ہیں چاہے وہ کسی کے ہوں۔ ہم ان کو ایک نظر سے دیکھتے ہیں اور کسی بھی صورت میں ہم ان مسائل سے سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ اس کا آپ یقین رکھئے ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment