Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 05:17 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

سوائن فلوکے مریضوں کی تعداد میں ہوا اضافہ

 

مرکز کی طبی ٹیم نے حیدرآباد میں عثمانیہ اور گاندھی اسپتالوں کا معائنہ کیا
حیدرآباد،22جنوری(یواین آئی)تلنگانہ میں سوائن فلو کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت کی درخواست پر مرکز کی ایک طبی ٹیم آج صبح حیدرآباد پہونچ گئی ۔ مرکز کی ٹیم اپنے ساتھ پچاس ہزار گولیوں’ سیرپس اور دیگر تشخیصی آلات کے ساتھ حیدرآباد پہونچی ۔ اس ٹیم کے ارکان نے گاندھی اسپتال اور عثمانیہ اسپتال کا معائنہ کیا جہاں پر سوائن فلو کے کئی مریض زیر علاج ہیں ۔ ٹیم کے ارکان نے دوپہر میں وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی ۔ آج صبح چیف سکریٹری راجیو شرما نے اعلی افسروں کے ساتھ سوائن فلو کی صورتحال کی تفصیلات حاصل کی ۔ انہوں نے سوائن فلو کی روک تھام کیلئے اعلی افسروں کو مختلف ہدایتیں دیں ۔ دوسری طرف و زیر اعلی چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر وزرا اضلاع کے دو رہ پر روانہ ہوگئے ان وزرا نے اضلاع میں افسروں کے ساتھ صورتحال کی تفصیلات حاصل کی اور اس مرض کو روکنے کیلئے مختلف ہدایتیں دیں ۔ سوائن فلو سے اب تک پچیس افراد کی موت ہوگئی ہے اور اس مرض سے متاثرہ تقریباً تین سو افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ آج سوائن فلو کے تیرہ نئے کیسس سامنے آئے ہیں ۔ مزید تین ڈاکٹرس سوائن فلو سے متاثر ہوگئے ہیں جو مریضوں کا علاج کررہے تھے ۔ ان ڈاکٹروں میں ایک سینئر ڈاکٹر اور دو جونیر ڈاکٹرس شامل ہیں ۔ سوائن فلو سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے کے دوران ماسک کا استعمال نہ کرنے پر یہ ڈاکٹرس سوائن فلو سے متاثر ہوگئے ہیں ۔ تلنگانہ حکومت سوائن فلو پھیلنے سے روکنے کیلئے جنگی پیمانہ پر ہنگامی اقدامات کررہی ہے ۔ اس وائرس سے متاثر افراد پر نظر رکھنے کیلئے تمام آئی ایس اے افسروں کو خصوصی افسرمقرر کیا گیا ہے ۔ اس مرض سے سب سے زیادہ متاثر گریٹر حیدرآباد میں پانچ خصوصی افسروں کو مقرر کیا گیا ہے ۔ سوائن فلو کی صورتحال وحشت ناک ہوتی جارہی ہے ۔ ریاستی حکومت نے محکمہ صحت کے حکام کو چوکس رہنے اور سوائن فلو سے نمٹنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ اسی دوران ریاستی حکومت نے تلنگانہ میں سوائن فلو کے تیزی سے بڑھنے پر سخت قدم اٹھاتے ہوئے ہیلت ڈائرکٹر سامبا شیوا راؤ کو ہٹانے کے احکامات جاری کئے ۔ حکومت نے ان کی جگہ کمشنر آف فیملی ویلفیر جے بدھا پرکاش کو ڈائرکٹر آف ہیلت کی ذمہ داری دینے کے احکام جاری کئے ۔ دوسری طرف مرکزی مملکتی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریا نے آج صبح گاندھی اسپتال کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے سوائن فلو کے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کے علاج کے سلسلہ میں ڈاکٹرس سے تفصیلات حاصل کیں ۔اسی دوران عثمانیہ اسپتال میں جونیر ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے ارکان نے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ تمام جونیر ڈاکٹرس کو ماسک دیئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ سوائن فلو کا علاج کرنے والے طبی اہل کاروں کو اس سے بچنے کیلئے ماسک نہیں دیئے گئے ہیں جس سے ان میں یہ وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔

...


Advertisment

Advertisment