Today: Monday, November, 19, 2018 Last Update: 10:54 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

حامد انصاری نے قومی بہادری اعزاز یافتہ بچوں سے گفتگو کی

 

نئی دہلی،22جنوری(یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ ہند مسٹر محمد حامد انصاری نے ایک تقریب میں قومی بہادری اعزاز 2014 حاصل کرنے والے بچوں سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران انہوں نے ان بہادر بچوں اور ان کے سرپرستوں سے گفتگو کے دوران ان بچوں کی بہادری کی حوصلہ افزائی کی ۔ ان بچوں نے مسٹر حامد انصاری کو اپنی بہادری کے کارناموں کی روداد سنائی ، جس کے جواب میں مسٹر انصاری نے ان بہادر بچوں کے روشن مستقبل کی دعا کی۔ اس سال 24بچوں کو قومی بہادری اعزاز سے سرفراز کیا گیا ہے ، ان میں سے چار بچوں کو یہ اعزاز بعداز مرگ دیا گیا ہے ۔ اعزاز یافتہ بچوں کو ایک میڈل ، ایک سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیا جاتا ہے ، یہ بچے جشن جمہوریہ کی پریڈ میں بھی حصہ لیں گے ۔ حکومت ہند نے میڈیکل اور انجینئرنگ کالجوں او رپالیٹکنک اداروں میں ان بچوں کیلئے کچھ نشستیں مخصوص کی ہیں۔ بہادری کے اس اعزاز کیلئے بچوں کا انتخاب ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کے ذریعے کیا گیا تھا جس میں مختلف وزارتوں؍ محکموں اور غیرسرکاری رضاکار تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ انڈین کونسل فار چائلڈ ویلفیئر کے سینئر ممبران شامل ہیں۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment