Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:01 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

دہلی الیکشن میں مودی کو للکاریں گے نتیش کمار

 

’آپ ‘کی حمایت میں کریں گے ریلی ، ذرائع کے حوالہ سے خبر، علی انور انصاری نے کہا کہ’ اگر نتیش ایسا فیصلہ کرتے ہیں تو یہ بصیرت افروز ہوگا ‘
محمداحمد

نئی دہلی،22جنوری( ایس ٹی بیورو) دہلی اسمبلی انتخابات میں ایک کے بعد ایک نیا سیاسی اتحاد سامنے آ رہا ہے۔ اب بدلے سیاسی حالات میں جے ڈی یو کے سربراہ نتیش کمار اروند کیجریوال کیلئے دہلی میں انتخابی مہم چلائیں گے ۔ذرائع کے مطابق نتیشکمار30 جنوری سے دہلی میں بہار اور اتر پردیش کے ووٹروں کے درمیان اروند کیجریوال کیلئے ووٹ مانگ سکتے ہیں۔ سب سے دلچسپ بات یہ ہیکہ دہلی میں جے ڈی یو خود کچھ سیٹوں پر انتخاب لڑ رہی ہے۔ دہلی میں اسمبلی انتخابات 7 فروری کو ہونا ہے۔جے ڈی یو کے ایک سینئر لیڈر نے میڈیا کو بتایا کہ نتیش کمار اور آپ رہنماؤں کے درمیان اس معاملہ پر بات چیت ہو گئی ہے اور نتیش کمار اس کیلئے تیار بھی ہو گئے ہیں۔ آپ کا بھی ماننا ہے کہ نتیش کمار کی اپیل کا اثر ان سیٹوں پر پڑ سکتا ہے جہاں بہار کے ووٹر زیادہ تعداد میں ہیں۔
اس سے پہلے بی جے پی نے بھی بہار کے ممبران پارلیمنٹ کو ان علاقوں میں پرچار کرنے کیلئے اتارا تھا جہاں بہار کے ووٹر زیادہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق نتیش اس مسئلہ پر ایس پی سپریمو ملائم سنگھ یادو سے مشورہ کرنے کے بعد اس کا رسمی اعلان کریں گے۔جے ڈی یو کے مطابق چونکہ اب جنتا پریوار ایک ہو رہا ہے، ایسے میں اس معاملہ پر دوسرے ساتھیوں سے بھی بات چیت ضروری ہے۔ وہیں جے ڈی یو ایم پی علی انور نے کہا کہ اگر نتیش کمار انتخابی مہم کرتے ہیں تو یہ بہت بصیرت بھرا اور صحیح فیصلہ ہوگا۔ سیاسی تقدیر سے بات چیت میں علی انور انصاری نے کہا کہ’ہم پارٹی کے فیصلہ سے بندھے ہوئے ہیں ۔ پارٹی جو فیصلہ کرے گی ہم اس کیساتھ ہیں ، لیکن آج کی تاریخ میں سیدھے مقابلہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان ہے اور اس مقابلہ میں عام آدمی پارٹی کافی آگے ہے ۔انہوں نے کہا کہ نتیش کی تشہیر کا بڑا فائدہ آپ کو بی جے پی کو شکست دینے میں مل سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق نتیش کمار ان سیٹوں پر آپ کیلئے تشہیر کریں گے جہاں جے ڈی یو امیدوار نہیں ہیں۔پارٹی کے ایک لیڈر نے بتایا کہ مقامی تنظیم دہلی میں انتخاب لڑنا چاہتی تھی، اس لئے پارٹی کی جانب سے امیدوار اتارے گئے ہیں۔ اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر پپو یادو بھی گزشتہ دنوں اروند کیجریوال کو بی جے پی کیخلاف بن رہے محاذ میں شامل کرنے کی وکالت کر چکے ہیں۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment