Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:17 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

سماجوادی پارٹی عوام سے کئے ہوئے وعدوں کو پوری ایمانداری سے اداکررہی ہے:اعظم خاں

 

خان اسلان
رام پور،21جنوری(ایس ٹی بیورو) اترپردیش کے وزیرشہری ترقیات محمداعظم خاں نے کہاہے کہ سماجوادی پارٹی نے عوام سے جووعدے کئے تھے اس کو وہ پوری ایمانداری سے اداکررہی ہے۔ وہ فیزیکل کالج کے میدان میں غرباء کو تقسیم کمبل تقریب کے موقع پرعوام سے خطاب کررہے تھے۔کابینہ وزیر نے وزیراعظم نریندرمودی کانام لئے بغیرکہاکہ ہمارے ملک کے بادشاہ نے کہاتھاکہ کالادھن لائیں گے اورہرغریب کے کھاتے میں 20-20 لاکھ روپیہ پہنچے گا۔ بادشاہ کے وعدے کے مطابق اب سارے لوگ کروڑپتی ہوجائیں گے اس لئے سب لوگ ان کابھروسہ رکھوچیک جلدہی آنے والاہے۔ انھوں نے کہاکہ بادشاہ کبھی جھوٹ نہیں بولتا ہے۔ انھوں نے بی جے پی لیڈران پرنشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کرنے کامشورہ دینے والے خواتین کی توہین نہ کریں۔ بھارتیہ جنتاپارٹی کے لوگ نفرت بانٹتے ہیں ۔اس تقریب میں کابینہ وزیرنے 2200خواتین کوکمبل تقسیم کئے۔ جس کے بعدانھوں نے پریس کے نمائندوں کے ذریعہ پوچھے گئے سوالات کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ کرن بیدی کی بی جے پی میں شمولیت پرتبصر ہ کرتے ہوئے کہاکہ ریٹائرڈافسران اورملازمین کوسیاست میں نہیں آنا چاہئے کیونکہ سیاست کے یہ عہدے سیاست کرنے والوں کیلئے ہی ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو سیاست میں لانے والے افراد کوبھی سوچنا چاہئے کہ کیونکہ جب یہ لوگ افسرکی کرسی پرہوتے ہیں توسیاست کرنے والوں پر ڈنڈاچلاتے ہیں۔ اورپھرسیاست میںآکر اعلیٰ منصب پربیٹھ جاتے ہیں ۔ اس موقع پرضلع صدراکھلیش کمار، چیئرمین میونسپل بورڈاظہراحمدخاں، ڈی سی بی چیئرمین سلیم قاسم،فصاحت علی خاں شانوکے علاوہ کافی تعدادمیں عمائدین شہربھی موجودتھے۔

...


Advertisment

Advertisment