Today: Saturday, September, 22, 2018 Last Update: 11:57 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

کجریوال کی جائیداد کم ہوئی مقدمہ میں اضافہ ہوا


نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے سربراہ اور پارٹی کی طرف سے وزیراعلی کے عہدے کے امیدوار اروند کیجریوال کے مقابلیجائیداد کے معاملے میں بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے امیدوار زیادہ امیر ہیں۔مسٹر کیجریوال کے سلسلے میں دلچسپ پہلو یہ ہے کہ گذشتہ سال منعقدہ لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں ان کی جائیداد پانچ لاکھ روپے کم ہوگئی ہے جبکہ ان پر مقدموں کی تعداد سات سے بڑھ کر دس ہوگئی۔ بی جے پی وزیراعلی کی عہدے کی امیدوار کرن بیدی کے پاس مجموعی جائیداد گیارہ کروڑ 35 لاکھ روپے کی ہے جن میں سے دو کروڑ 35 لاکھ روپے کے فکسڈ ڈپازٹ ہیں۔ ان کے شوہر کے پاس 26اعشاریہ70 لاکھ روپے فکسڈ ڈپازٹ میں ہیں۔ ان کے پاس 55 ہزار 750 روپے نقد اور شوہر کے پاس 15500 روپے نقد ہیں۔محترمہ بیدی کے پاس ایک ماروتی 800 کار اور 27000 روپے کے زیورات ہیں جبکہ ان کے اوپر 61 اعشاریہ 5 لاکھ روپے کا ذاتی قرض بھی ہے ۔آپ کے سربراہ نے 7 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے اپنی جائیداد کے سلسلے میں جو تفصیلات پیش کی ہیں ان کے مطابق ان کے اور ان کی بیوی کے پاس تقریبا2اعشاریہ09 کروڑ روپے کی جائیداد ہے ۔ یہ رقم گذشتہ سال منعقدہ اسمبلی انتخابات میں ان کے ذریعہ اعلان کردہ جائیداد سے پانچ لاکھ روپے کم ہے ۔مسٹر کیجریوال کے پاس دو لاکھ 26 ہزار روپے کی منقولہ جائیداد ہے ۔ ان کی بیوی کے پاس پندرہ لاکھ 28000 روپے کی منقولہ جائیداد ہے جس میں نو لاکھ روپے کی بقدر کا 300 گرا م سونا اور 24 ہزار روپے کی قیمت کی 24 گرام چاندی شامل ہے ۔گذشتہ برس منعقدہ لوک سبھا انتخابات میں مسٹر کیجریوال نے اپنی جائیداد کی جو تفصیلات پیش کی تھیں ان کے مطابق ان کے پاس سواچار لاکھ روپے کی منقولہ جائیداد تھی جبکہ ان کی بیوی 17,41000 روپے کی جائیداد کی مالک تھیں۔ ان کی غیر منقولہ جائیدادوں میں تین فلیٹ شامل ہیں۔لوک سبھا انتخابات میں مسٹر کیجریوال اوران کی بیوی کی جائیداد دو کروڑ 14 لاکھ روپے تھی۔ یہ پانچ لاکھ روپے گھٹ کر دو کروڑ 9 لاکھ روپے رہ گئی ہے ۔انہوں نے اپنے حلف نامے میں کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں ان کے خلاف سات مقدمے چل رہے تھے جو اب بڑھ کر دس ہوگئے ہیں۔کیجریوال کے تین فلیٹوں میں دو ان کے اور ایک ان کی بیوی کے نام ہے ۔ اترپردیش کے اندرا پورم میں ان کے ایک فلیٹ کی قیمت 55 لاکھ روپے ہے ۔ ایک فلیٹ ہریانہ کے شیونی میں ہے جس کی قیمت 37 لاکھ روپے ہے ۔ بیوی سنیتا کے نام گڑگاؤں میں ایک کروڑ روپے کی قیمت کا 2244 مربع فٹ کا فلیٹ ہے ۔ سابق وزیراعلی نے کہا ہے کہ ان کے پاس پندرہ ہزار روپے اور بیوی کے پاس دس ہزار روپے کی نقد رقم ہے ۔ بیوی 41 لاکھ روپے کی مقروض ہے ۔ اس میں سے 30 لاکھ روپے کا ہاؤسنگ قرض اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کا ہے گیارہ لاکھ روپے انہوں نے رشتے داروں سے لئے ہیں۔مالی سال کے اختتام پر مسٹر کیجریوال نے 2 اعشاریہ 07 لاکھ روپے اور ان کی بیوی کی آمدنی گیارہ لاکھ 83 ہزار روپے رہی ہے ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment