Today: Wednesday, September, 26, 2018 Last Update: 09:51 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

منموہن سنگھ سے پوچھ تا چھ انتقامی کارروائی نہیں

 

سرکار اور بی جے پی کا بیان ، پوچھ تاچھ پر کانگریس کی رائیں الگ
اب تک کانگریس کے دباؤمیں کام کرتی تھی سی بی آئی :راؤ
نئی دہلی ،21جنوری ( ایس ٹی بیورو) بی جے پی نے آج ان دعوؤں کو مسترد کر دیا کہ کوئلہ بلاک الاٹمنٹ کیس کے سلسلہ میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سے پوچھ گچھ اس کی طرف سے لیا گیا انتقامی فیصلہ ہے۔پارٹی ترجمان جی وی ایل نرسمہاراؤ نے آج پارٹی صدر دفتر میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ ابھی تک سی بی آئی کانگریس بیورو انویسٹی گیشن کے طور پر کام کرتی تھی ۔ وہ پوری طرح کانگریس کے دباؤ میں کام کرتی تھی ، لیکن اب وہ پوری طر ح آزاد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسے یہ کہنا کہ انتقامی کارروائی ہے بالکل غلط ہے ۔ سی بی آئی پوری طرح آزاد ہے اور وہ اپنا کام کررہی ہے ۔مسٹر راؤ نے امریکہ کے اس قدم کی زبردست تعریف کی جس کے ذریعہ وہ ذکی الرحمان لکھوی کو بھارت کے حوالہ کئے جانے کا دباؤ بنا رہاہے ۔ ادھر سرکار نے بھی کہا ہے کہمنموہن سنگھ سے پوچھ تاچھ میں سرکار کا کوئی کردار نہیں ہے ۔ کانگریس دومنہ کی طرح بات کر رہی ہے۔ ایک شخص کہتا ہے کہ پوچھ گچھ انتقام لینے کو لیکر کی گئی، جبکہ ایک اور ترجمان کہتا ہے کہ یہ قانونی عمل کا حصہ ہے‘۔ پارلیمانی امور کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے یہاں کہا کہ ’ ان (کانگریس کے لیڈروں کو) مل بیٹھ کر یہ طے کرنا چاہیے کہ کیا بولنا ہے ۔ کانگریس غلط اطلاع دینے کی مہم چلانے رہی ہے‘۔نائیڈو سے کانگریس کے کچھ لیڈروں کے ان مبینہ بیانات پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا جس میں یہ کہا گیا تھا کہ ڈاکٹر سنگھ سے پوچھ گچھ نریندر مودی حکومت کی جانب سے جوابی کارروائی والا کام ہے۔ تاہم، کانگریس کے ایک لیڈر نے مبینہ طور پر کہا کہ اس معاملہ کو سیاسی رنگ دینے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ ایک قانونی عمل کا حصہ ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا، ’ بہت سے لوگ پوچھ رہے تھے کہ کیوں سابق وزیر اعظم سے پوچھ گچھ نہیں کی گئی جبکہ وہ اس وقت کوئلہ وزیر تھے۔ اس لئے فطری ہے کہ وزیر اعظم رہنے کے باوجود انہیں الزامات کا جواب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سابق کوئلہ سکریٹری نے بھی سوال کیا تھا کہ ڈاکٹر سنگھ سے سی بی آئی نے پوچھ گچھ کیوں نہیں کی ؟جبکہ وہ کوئلہ وزارت کے انچارج وزیر تھے۔ واضح رہے کہ سی بی آئی افسران کی ایک ٹیم نے سابق وزیر اعظم سے ان کی رہائش پر تین دن پہلے پوچھ گچھ کی۔ خصوصی سی بی آئی عدالت میں صورتحال پر رپورٹ داخل کرنے سے پہلے یہ پوچھ گچھ کی گئی۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment