Today: Wednesday, September, 26, 2018 Last Update: 10:07 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

سڑکیں ملک کی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی

 

این ڈی اے حکومت اترپردیش میں سڑکوں کے فروغ کیلئے50ہزار کروڑ روپے خرچ کریگی،مرکزی وزیرٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے ردولی بستی کے درمیان 56کلو میٹر طویل شاہراہ کی تعمیر کیلئے سنگ بنیادرکھا
بستی ، سدھارتھ نگر؍گورکھپور، 20 جنوری (یو این آئی) زمینی ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے آج کہا کہ سڑکیں ملک کی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور یہ دیہی علاقوں کا منظرنامہ بدل سکتی ہیں۔مسٹر گڈکری نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ حکومت ایتھنال سے بسیں اور بھاری گاڑیاں چلانے پر غور کر رہی ہے ، کہا کہ مرکز کی موجو دہ این ڈی اے حکومت آئندہ کچھ برسوں کے دوران اترپردیش میں سڑکوں کے فروغ کے لئے 50 ہزار کروڑ روپے خرچ کرے گی۔مرکزی وزیر نے یہ بھی اعلان کیا کہ 101نئی آبی گزرگاہوں کی نشان دہی کی جائے گی۔اس کے علاوہ انہوں نے ٹرانسپورٹ سیکٹر کے فایدے کے لئے موٹر وہیکل ایکٹ میں ترمیم پر زور دیا۔وزیر موصوف نے بستی میں ردولی بستی کے درمیان 56 کلو میٹر طویل شاہراہ کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ اس نئی شاہراہ کا نام رام جانکی ہوگا اور اسے قومی شاہراہ کے طور پر منظوری ملے گی۔اس پروجیکٹ پر چار ماہ کے اندر کام شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ بستی میں ایک رنگ روڈ تعمیر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بند پڑی چینی ملوں کو دوبارہ کھولنے کے لئے وہ اترپردیش حکومت سے کہیں گے ۔بستی کے بعد وزیر موصوف سدھارتھ نگر پہنچے جہاں انہوں نے ہند نیپال سرحد پر واقع ککراہوا۔ردولی روڈ کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھا ۔اس سڑک کا نام قومی شاہراہ 233 ہوگا جس کی لمبائی 66 کلو میٹر ہوگی۔ مسٹر گڈکری سہ پہر گورکھپور میں قومی شاہراہ 29 ای گورکھپور سنولی کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔شام کو وہ فیض آباد میں قومی شاہراہ 96 کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔مرکزی وزیر رات کو لکھنؤ میں قیام کریں گے اور کل صبح اترپردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو سے ملاقات کرکے ریاست میں سڑک پروجیکٹوں کا جائزہ لیں گے ۔کل صبح مسٹر گڈکری بارہ بنکی میں قومی شاہراہ 28 (سی) کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔

 

...


Advertisment

Advertisment