Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:14 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

حلقہ بلی ماران سے ہارون یو سف نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

 

بڑی تعداد میں کانگریسی کارکنان شامل،احاطہ کا لے صاحب میں رہاجشن کا ماحول
امیر احمد راجہ
نئی دہلی ،20،جنوری (ایس ٹی بیورو)دہلی حکومت کے سابق وزیر توا نائی اور حلقہ بلی ماران سے کا نگریس کے امیدوار ہارون یو سف نے آج بلی ماران اسمبلی حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔اس موقع پر اخباری نما ئندوں سے گفتگو کر تے ہو ئے ہارون یو سف کے ساتھ پرچہ نامزدگی داخل کر نے گئے سیکڑوں پارٹی کار کنان کی طرف اشارہ کرتے ہو ئے کہا کہ یہ کوئی کرائے کے لوگ نہیں ہیں،نایہ پیڈ ورکر ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو میرے اور پارٹی کے سچے وفادار ہیں جو اپنے وقت اور کام کی قربانی دے کر یہاں پارٹی اور میرے تئیں اپنی وفاداری کا ثبوت دینے کیلئے یہاں کثیر تعداد میں اکھٹا ہو ئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کا نگریس پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں، کمزور اور دبے کچلے طبقات کیلئے کام کیا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ ایک بار پھر کانگریس کو اقتدار میں دیکھنا چا ہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام نے بدلا ؤ بھی لاکر دیکھ لیا۔نریندر مودی کی سرکار نے سات مہینوں میں ملک کا بٹا بٹھا دیا ۔امیر اور امیر ہوتے جا رہے ہیں ،غریب پہلے سے بھی زیادہ غریب ہو تے جا رہے ہیں۔لوگوں کا کاروبار ٹھپ ہوتا جا رہا ہے۔ بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے۔ آج حالت یہ ہے کہ لوگ ملک میں کا نگریس کو واپس لا نا چاہتے ہیں۔اسی لئے یہ لوگ آج بڑی تعداد میں یہاں اکھٹا ہوئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ آج صبح9بجے سے ہی ہاروں یو سف کے بلی ماران ،احاطہ کالیصا حب میں واقع ان کے مکان پر لوگوں کا ہجوم لگنا شروع ہو گیا تھا اور دوپہر ایک بجے تک بڑی تعداد میں یہاں پارٹی کارکنان ،اہل علا قہ اور آس پاس کے علا قے کے لوگ جن میں بڑی تعداد خواتین کی بھی شامل تھیں، یہاں اکھٹا ہو گئے تھے۔ایک بجے یہ قافلہ ایک جلوس کی شکل میں "ہارون یو سف زندہ باد"کانگریس پارٹی زندہ باد"دیش کا نیتا کیسا ہو 'ہارون یو سف جیسا ہو" کے نعرے لگاتے ہوئے بلی ماران سے روانہ ہوا اور حوض قاضی چوک تک جلوس میں شریک تمام لوگوں نے پیدل مارچ کیا۔حوض قاضی چوک سے الگ الگ گاڑیوں کے ذریعے یہ لوگ ایل بلاک ،وکاس بھون آئی ٹی او پہنچے جہاں محکمہ آبکاری کے اسسٹنٹ کمشنر اوپی پانڈے کے یہاں انہوں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ شیخ علیم الدین اسعدی، عرفان میر،حافظ مطلوب کریم،اطہر لد ھیا نوی ،معین الدین (الحاج بیکری) سابق کونسلر ضمیر احمد، اکھل بھارتیہ امن کمیٹی کے صدر محمد طیب، عبید خان،ندیم قاضی،کمال الدین،شاہ فیصل،خالد سلمانی،چنو با با،نعیم مرزا،نسیم الدین انصاری،جاوید افسر،مختار جواہر،اقبال پہلوان، عابدہ بیگم،سعیدہ بیگم ،شبینہ خاتون، اسرار علی، سدن لال گپتا،محمد سلطان، سندیپ دیکشت، راجیش گپتا،لکشمی چند بانگڑی،مدن موہن شر ما،راجیش سولنکی،محمد شفیق،سندیپ یادو،گلزار باری،ادریس خان،ساجد خان،استیاق احمد،افتخار افی،محمد صغیر نہاری والے،ذکی بھائی،صدو بھائی،دال چند گپتا،معین الدین (لال دروازہ)محمد شاہد،آر این واہی،سنجے والیا،ؤنند دکشت،محمد عظیم انصاری،شیخ سلیم احمد،سلمان حیدر،شفیق خا کسار،شریف انصاری،اقبال بھائی قینچی والے،مشتاق علی، سراج الدین،جان عالم،عا صم خان،محمد فہاد، افتخار احمد، دہلی کی گلیاں سو سا ئیٹی کے صدر اکبر علی،حماد میر،انوار فرازاور محمد مرسلین قریشی کے نام قابل ذکر ہیں۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment