Today: Thursday, November, 15, 2018 Last Update: 03:02 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

BUSINESS NEWS   

جیٹ ایئر ویز اور اتحاد ایئر ویز نے ہندوستان کی ہوا بازی صنعت اور معیشت کی ترقی کے عزم کو فروغ دیا

جیٹ ایئر ویز اور اتحاد ایئر ویز نے ہندوستان کی ہوا بازی صنعت اور معیشت کی ترقی کے عزم کو فروغ دیا

 

نئی دہلی ،26جولائی(ایس ٹی بیورو )جیٹ ایئر ویزاور اتحاد ایئر ویزنے ہندوستان کی معیشت اور ہوا بازی کی صنعت کے فروغ کے لئے اپنی طویل مدتی عزم کو فروغ دینے کی منصوبہ بندی کی ہے، اس میں جیٹ ایئر ویز کی جانب سے تین سالوں میں دوبارہ منافع کی راہ پر لوٹنے کے لئے نئے ٹرن اراؤنڈ کی حکمت عملی بھی شامل ہے۔دونوں ہوا بازی کمپنیاں2008 سے ہی آپس میں شریک کار ہیں اور یہ شراکت نومبر2013میں اور مضبوط ہوئی، جب اتحاد ایئر ویز کو جیٹ ایئر ویز میں42 فیصد حصہ داری حاصل کرنے کی منظوری مل گئی یہ ہندوستان کے ہوا بازی کی صنعت میں غیر ملکی ہوا بازی کمپنی کی طرف سے کیا گیا پہلا سرمایہ کاری تھا۔مسافروں کو اس وسیع شراکت کے متعدد فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ مسافروں کو کمپنیوں کے معاہدے سیپورے دنیا میں بہتر کنکشن کی سہولت ملی ہے۔جیٹ ایئر ویز اور اتحاد ایئر ویز کے زونل ڈائرکٹر نے حال ہی میں ہوا بازی کمپنی کے طویل مدتی مستقبل کو محفوظ کرنے کے لئے تین سالہ بزنس پلان کو منظوری دی ہے اور اس منصوبہ میں مختلف اہم اقدامات شامل کیے گئے ہیں، جو کمپنی کومنافع کیلئے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ہوا بازی کمپنی کے گھریلو اور بین الاقوامی آپریشنل کو مثبت دکھانے کا طویل مدتی نیٹ ورک اور مصنوعات کی ترقی وغیرہ شامل ہیں۔

...


Advertisment

Advertisment